*کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ کا سالانہ امتحان شروع*
—————————————-
أشرف شاكر الرياضي
استاذ كليہ ھذا
نہایت ہی فرحت و مسرت و شادمانی کے ساتھ آپ قارئین کو اطلاع دی جارہی ہے کہ مشرقی ہند کا شہرہ آفاق و معروف دینی درسگاہ کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ میں آج مورخہ یکم مارچ ٢٠٢٣ بروز بدھ سے سال رواں کا سالانہ امتحان نہایت ہی منضبط و خوبصورتی کے ساتھ شروع ہوچکا ہے، واضح رہے کہ حسب سابق تعلیمی مراحل کے سارے درجے روضہ اطفال سے لیکر فضلیت سال آخر تک کے طلبہ کا امتحان تحریری ہو رہا ہے جس میں طلبہ کی تعداد تقریباً پانچ سو سے زائد ہے، امسال بھی امتحان گاہ کیلئے کلیہ کی پرشکوہ وعالیشان جامع کبیر کا انتخاب ہوا ہے.
کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جہاں ایک طرف تدریسی و تربیتی امور میں امتیازی حیثیت کا حامل ہے وہیں ممتاز و غیر ممتاز طلبہ کے مابین تفریق پیدا کرنے ، نیز بالعموم سال بھر اساتذہ کرام کی جدوجہد کے عام نتائج کی تقییم کیلئے امتحانات کو نہایت ہی منظم و مہذب انداز میں کرانے کی کوشش کی جاتی ہے،
حسب سابق سال رواں کے سارے علمی و ثقافتی پروگرام سے فراغت کے بعد ہی بالفور کلیہ کے پرنسپل و مؤقر استاذ ابو نايف شیخ خیر الاسلام بحر الحق مدنی حفظہ اللہ نے جملہ اساتذہ کرام کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں امتحانات سے متعلق ضروری امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ امتحان کو معیاری بنانے کے لئے اساتذہ کرام کو تعلیمی سال کے آخر میں مزید جانفشانی کی ہدایت کیا اور ہر مادہ سے متعلق استاذ کو منتخب مقرر کے ہر گوشے سے سات سات سوالات لجنہ اختبار کو متعین وقت پر حوالہ کرنے کا مکلف کیا، ساتھ ہی امسال کے سالانہ امتحانات کیلئے حسب سابق مدیر الاختبارات کا فریضہ انجام دینے کیلئے شیخ محمود الحق سلفی اور انکے مساعدین کے طورشیخ عبدالمعيد مدنی، شیخ حنیف مدنی، شیخ کوثر اعظم سلفی کا انتخاب عمل میں آیا.
لجنہ اختبار کیلئے کلیہ کے سینئر اساتذہ کرام کی ایک ٹیم کی تشکیل عمل میں آیا
جس میں کلیہ کے مؤقرو معزز استاذہ کرام (شیخ عبدالمعيد مدنی، شیخ محمد حنیف مدنی، شیخ محمد ریحان سلفی، شیخ أشرف شاكر ریاضی ،شیخ کوثر اعظم سلفی، شیخ محمود الحق سلفی، شیخ آصف سلفی، ماسٹر ولید اصغر محمدی، ماسٹر اجمل فیضی، ماسٹر فرقان، ماسٹر مشرف) کے اسماء شامل رہے!
امتحان کو کامیاب و معیاری بنانے کے لئے امتحانات سے تین ہفتے پہلے ہی سے لجنہ اختبار کے زیر اہتمام نہایت ہی تحقیق و تدقیق کے ساتھ سب سے پہلے سوالات کے انتخاب نیز تصحیح و تنقیح کا عمل شروع ہوا. واضح رہے کہ کہ حسب سابق امسال بھی از متوسطہ ثانیہ تا فضیلت سال آخر کے سارے سوالات بزبان عربی ہی بنائے گئے.
متحرم قارئین کرام! عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ عربی رسم الخط میں لوگ “علامات الترقيم” و “ھمزة الوصل والقطع” کا لحاظ نہیں کرتے ہیں جبکہ یہ عربی زبان کا ایک حصہ ہے، مذکورہ لجنہ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی عام غلطیاں امتحانی پرچے میں نہ ہوں لہذا نہایت ہی دقت نظری کے ساتھ ہر پرچے کا مرور لجنہ کے ہر فرد کے ذریعے ہوتا ہے، ساتھ ہی کمپوزنگ کے بعد پروف ریڈنگ کا عمل بھی نہایت ہی اہتمام و انصرام کے ساتھ کئے بار بار دہرایا جاتا ہے تاکہ حتی المقدور املائی غلطیوں سے بچا جا سکے!
پھر امتحانات کے آغاز سے دو دن قبل پرنسپل شیخ خیر الاسلام بحر الحق مدنی – حفظہ – کے زیر صدارت استاذہ کلیہ کے مابین ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میں امتحانات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ امتحان کو کامیاب بنانے کے لئے ہر روز دوران امتحان تمام اساتذہ کرام کی حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ امتحانات کا سلسلہ یکم مارچ بروز بدھ سے لیکر چودہ مارچ بروز منگل تک جاری رہے گا، پندرہ مارچ بروز بدھ بوقت صبح الوداعی پروگرام و نتائج کا اعلان ہوگا بإذن اللہ تعالیٰ، پھر حسب سابق سال رواں کے سالانہ تعطیل کا اعلان ہوگا ان شاء اللہ .
امتحان کو نتیجہ خیز و ثمرہ آور بنانے کے لئے تقریباً ہر دن ایک ہی مادہ کا امتحان ہونا طئے پایا ہے نیز سوالات کے معیار کو ملحوظ رکھتے ہوئے امتحان کے لئے تین گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے.
اخیر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے طلبہ کو دنیا و آخرت کی کامیابی عطا فرمائے نیز دین کا سچا داعی بنا – آمین.
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/