سی ٹیٹ 2022 میں ثاقب خان امتیازی نمبرات سے ہوئے کامیاب، مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

سی ٹیٹ 2022 میں ثاقب خان امتیازی نمبرات سے ہوئے کامیاب، مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

وطن عزیز ہندوستان میں ہر سال مختلف قسم کے اہلیتی امتحانات منعقد ہوا کرتے ہیں، جن میں سے ایک سی ٹیٹ بھی ہے، سی بی ایس ای نے امسال اس امتحان کا انعقاد 28 دسمبر2022 سے 7 فروری 2023 تک کیا تھا، اس کے دونوں پیپرز میں تقریبا 30 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی، جن کی بے چینی کو دور کرنے کے لیے 14 فروری کو اس کی انسر کی جاری کر دی گئی تھی، جب کہ 3 مارچ 2023 کو اس کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، اس بار 9.5 لاکھ امیدواروں نے پیپر-1 اور پیپر-2 کے امتحان میں کامیاب ہوئے.

خیال رہے کہ ان کامیاب ہونے والوں میں ملک کی مشہور و معروف دانش گاہ جامعہ امام ابن تیمیہ ،مشرقی چمپارن، بہار کے اساتذہ کرام کی ایک ٹیم بھی شامل ہے، جن میں ثاقب خان، ذبیح اللہ نور تیمی ،عقیل ساجد تیمی کوثر اعظم تیمی اور سہیل لقمان تیمی حفظہم اللہ شامل ہیں، تاہم ان میں ثاقب خان قابل ذکر ہیں، آپ کا تعلق پٹھان پٹی موتیہاری سے ہے، آپ نے اس اہم امتحان میں پیپر 1 میں 129 نمبرات اور پیپر 2 میں 122 نمبرات سے نمایاں کامیابی حاصل کی.

ثاقب خان کی اس کامیابی پر ان کے دوست و احباب اور متعلقین میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے، کل سے ہی ان کی طرف سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، انہیں مبارکباد دینے والوں میں سے ان کے والد محترم جناب حسیب اللہ خان عرف بسم اللہ خان،بڑے بھائی انجنئیر راغب خان، انجنئیر عاقب خان سعودی عرب، جناب فہیم جسیم مدنی، جناب آصف تنویر مدنی، جناب سہیل لقمان تیمی، جناب عقیل ساجد تیمی،جناب نذر الاسلام تیمی ڈھاکہ، جناب کوثر اعظم تیمی، جناب اسرافیل انصاری بشن پورا اور عزیر سالم موتیہاری قابل ذکر ہیں.

ان کے ابا جان جناب حسیب اللہ خان عرف بسم اللہ خان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے آج کا دن میرے لیے ایک تاریخی دن ہے، تم نے سٹیٹ جیسے بڑے امتحان میں اتنے نمبرات لا کر یہ ثابت کر دیا کہ تم نے میری محنت کی قدر کی ہے اور میرے خوابوں کی حقیقی تعبیر بنے ہو، مجھے تمہارا باپ ہونے پر بہت فخر ہے، میری تمام نیک خواہشات تمہارے ساتھ ہیں.

جناب فہیم جسیم مدنی استاد جامعہ امام ابن تیمیہ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً ثاقب خان کی یہ کامیابی تمام طلبہ کے لیے ایک تحریک کی حیثیت رکھتی ہے، اس سے جہاں جامعہ کے اساتذہ میں علمی ماحول بنے گا، وہیں یہاں کے طلبہ میں بھی علمی منافست پیدا ہوگی.

جناب آصف تنویر مدنی استاد جامعہ امام ابن تیمیہ نے بھی انہیں بہت ساری مبارکبادیں دیں اور یہ کہا کہ اللہ تعالی آپ کو کامیابی کی اس اونچائی پر لے جائے جس کے بعد دنیاوی اعتبار سے کوئی خواہش نہ ہو، جب کہ ان کے چھوٹے بھائی انجنئیر عاقب خان سعودی عرب نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھیا یقیناً آپ نے شاندار اسکور کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے، آپ نے ثابت کر دیا کہ محنت ہی کامیابی لاتی ہے، مجھے آپ پر واقعی فخر ہے.

وہیں سہیل لقمان تیمی استاد جامعہ امام ابن تیمیہ نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں کل تک اتنے نمبرات سے کامیاب ہونے والوں کو اخبارات میں پڑھا کرتا تھا اور نیوز چینلز پر دیکھا کرتا تھا، لیکن الحمد للہ آج اتنے نمبرات سے کامیاب ہونے والے کو ثاقب خان کی شکل میں اپنی نگاہوں کے سامنے دیکھ رہا ہوں،اس پر کافی شاد ہوں.
اسی طرح عقیل ساجد تیمی نے بھی آپ کو مبارکباد دی اور یہ کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس کو آپ نے اللہ کی توفیق کے بعد اپنی شبانہ روز محنت وجانفشانی سے حاصل کیا ہے.

ان کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکبادیں پیش کیں، اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لیے آگے کے مراحل کے آسان ہونے کی نیک دعائیں کیں.

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *