مدرسہ خدیجةالكبرى گرلس کالج نوگڑھ میں ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کی تشریف آوری
پرجوش استقبال کے ساتھ مومنٹو اور اعزازی سند سے نوازا گیا-اخترکمال میکرانی
_______________
نیشنل پبلک اسکول کے مینیجر اختر کمال میکرانی نے اخباری نمائندوں کوبتایا کہ گذشتہ ھفتہ میں نیشنل پبلک اسکول، پرانی نوگڑھ کے زیر اہتمام مدرسہ خديجة الكبرى نسواں کالج کا سالانہ تعلیمی وثقافتی مظاہرہ اور اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا تھا جس
میں جماعت کے افاضل علماء، خطباء اور رفقاء واحباب کی سرگرم شرکت اور تعاون نے پروگرام کو کامیابی سے ہم کنارکیاولله الحمد
اس پروگرام میں ناظم جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر بھی مدعو تھے لیکن وہ اپنی جماعتی واداری مصروفیت کے پیش نظر اجلاس میں شرکت کرنے سے قاصر رہے، ذمہ داران مدرسہ ہذا کی دلی خواہش اور دعوت پر آج میرے ادارے میں تشریف لاکر ہم لوگوں کی ہمت افزائی کی، عزیز معلمات و طالبات کو اپنے گراں قدر توجیہی ونصیحتی کلمات سے نوازتے ہوئے کہا کہ آپ یکسوئی اور دلجمعی کے ساتھ علم دین حاصل کریں، یومیہ اسباق ودروس کا مذاکرہ کرتی رہیں،فرائض کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام کریں،ہرایک کی عزت نفس کا خیال رکھیں، اپنی ذات کو مسلم سماج کے لیے نفع بخش بنائیں،عمدہ اوصاف وخصائل سے خود کو آراستہ کریں اورذمہ داران مدرسہ اور اپنے مخلص معلمین ومعلمات کواپنی خصوصی دعاوں میں یادرکھیں،ادارہ کی تعلیمی وتعمیری سرگرمیوں کودیکھ انھوں نے اپنی مسرت وشادمانی کا اظہار کیا،ذمہ داروں اور اساتذہ کی موجودگی میں سالانہ انجمن میں شریک طالبات کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے-
ماسٹر اختر کمال نےناظم جمعیت کی دینی وجماعتی خدمات کے اعتراف میں مومنٹو اور سنداعزازی دے کران کی عزت افزائی کی
مولانا سرفراز سراجی نے کہا کہ ماسٹر اختر کمال میکرانی جونیشنل پبلک اسکول کے مینیجر ہیں علم دوست اور علماء نواز ہیں اور تعلیم کو فروغ دینے کی خاطر نیشنل پبلک اسکول کے زیرنگرانی مدرسہ خدیجہ الکبری کے علاوہ مدرسہ ابی بن کعب بھی قائم کئے ہیں- علمی وسماجی اور سیاسی شخصیات سے ماسٹر موصوف کے تعلقات بہت اچھے ہیں،وہ اپنے میدان میں کافی سرگرم نظر آتے ہیں، ان کے تعلیمی ادارے اہلِ خیر کے تعاون کے مستحق ہیں-
اللہ ان تعلیم گاہوں کی حفاظت فرما اور ترقیوں سے سرفراز فرمائے
اج کے اس پروگرام میں ماسٹر محمد رئیس، حبیب اللہ، اطہر کمال، اشرف کمال، شاداب احمد، عارف کمال، عاطف کمال، ماسٹر فیاض احمد، اظہر کمال، وجیہ الدین، پرویز کمال، مجیب اللہ، سہراب علی، فریاد احمد، اشفاق احمد، ارم خان، شائشتہ خاتون، تبارک النساء، نکہت صبا، فرحت صبا وغیرہ شامل تھے-
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/