پہلے غیر یوروپین نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور

آج کے دن 

پہلے غیر یوروپین نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور

رابندر ناتھ ٹیگور کے یوم پیدائش کے بارے میں کئی اقوال ہیں جس میں سے ایک قول 9مئی بھی یے۔ آج ہی کے دن 1861ءکو رابندر ناتھ ٹیگور کلکتہ میں پیدا ہوئےتھے، ابتدائی تعلیم کلکتہ میں ہی حاصل کی اس کے بعد اعلی تعلیم کے لیۓ انگلستان گئے اور کچھ دنوں بعد ہی واپس آکرذاتی طور پر تعلیمی سلسلہ شروع کر دیا، اس دوران انہوں نے  کئی افسانے لکھے اور شاعری کی طرف بھی توجہ دی۔  انہوں نے زیادہ تر چیزیں بنگالی زبان میں لکھیں ۔

اس کے بعد 1901 میں انہوں نے بولپور میں شانتی نکیتن کے نام سے ایک چھوٹا سا علمی ادارہ قائم کیا جس نے  بعد میں 1921 میں ایک یونیورسٹی کی شکل اختیار کر لیا ۔انہوں نے خود ہی اپنی بنگالی تحریوں کا انگریزی زبان میں ترجمہ شروع کیا  جس کی وجہ کر وہ یوروپی ممالک میں کافی مشہور ہو گئے۔ ۱۹۱۳ میں ادب کے میدان میں ان کو نوبل پرائز ملا جو کہ تاریخی طور پر کسی غیر یوروپین کو ملنے والا پہلا نوبل پرائز تھا اور پھر 1915ء میں برطانوی حکومت نے ان کو سر کا خطاب دیا جس کو بعد میں انہوں نے واپس کر دیا۔  ان کو بنگالی زبان کا شیکسپیئر بھی کہاجاتا ہے۔۱۷ اگست  ۱۹۴۱ ء کو    یہ عظیم شخصیت دار فانی سے کوچ کر گئی۔انہوں نے دو ملک کے لیے قومی گیت لکھے ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *