کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ میں الوداعی تقریب

کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ میں الوداعی تقریب

(صاحب گنج پریس ریلیز (اشرف شاکر ریاضی
نہایت ہی مسرت و شادمانی کے ساتھ آپ قارئین کو اطلاع دی جارہی ہے کہ مرکز السلام التعلیمی کے زیر اشراف چلنے والا شہرہ آفاق دینی و تربیتی ادارہ کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ میں آج مورخہ ١٥ مارچ ٢٠٢٣ بروز بدھ بوقت صبح مدیر مرکز شیخ عقیل اختر یوسف المکی حفظہ اللہ کی صدارت اور پرنسپل کلیہ ہذا ابو نائف خير الإسلام مدنی کی نظامت میں سال رواں کی آخری نششت کا انعقاد عمل میں آیا جس میں فارغین طلبہ کی دستار بندی کی گئی اور ساتھ ہی نتائج امتحان کا اعلان بھی ہوا الحمد للہ!
سب سے پہلے پروگرام کی شروعات عزیزم بلال سلمہ کی تلاوت سے ہوا، نہایت ہی شریں و روح پرور تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا،
پھر ترانہ کلیہ پیش کرنے کے لئے عزیزم اصغر اور اسکے ساتھی کو دعوت اسٹیج دی گئی.
بعد ازاں فارغ ہونے والے طلبہ میں سے چند طلبہ کو تاثراتی کلمات پیش کرنے کا مکلف کیا گیا جنکے اسماء مندرجہ ذیل ہیں :
١- عزیزم فرقان سلمہ
٢- عزیزم کعبة اللہ
٣- عزیز عمر فاروق
کلیہ ھذا میں عرصہ دراز گزارنے کے بعد جو انہوں نے محسوس کیا، جو جذبات و احساسات انکے اندر پیدا ہوئے اسے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے الفاظ کے ذریعے بیان کرتے ہوئے جملہ اساتذہ کرام و دیگر سامعین کو بھی اشکبار کر دیا.

پھر سال رواں کے سالانہ امتحان کے اعلان نتائج کا سلسلہ شروع ہوا اور از روضہ اطفال تا فضلیت سال آخر پوزیشن لانے والے طلبہ کے اسماء کا اعلان ہوا.

* پھر فضیلت سال آخر کے طالب عزیزم کعبة الله اور عزیزم سعود سلمہم نے نہایت شریں آواز میں الوداعی نظم پیش کیا،
اور پھر آج کے اس بزم کا رئیسی ہدف فارغ ہونے طلبہ کے سروں میں دستار بندی کا سلسلہ شروع ہوا واضح رہے کہ امسال مرحلہ فضیلت کو بحسن خوبی پورا کرنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد ٢١ رہی جبکہ حفظ قرآن مجید کا شرف حاصل کرنے والے طلبہ کی کل تعداد ١٦ رہی الحمد للہ!
پھر ناصحانہ کلمات پیش کرنے کے لئے کلیہ کے مؤقر و معزز استاذ شیخ عبدالمعيد مدنی، کلیہ عائشہ کے پرنسپل شیخ برہان الدین سلفی حفظہم اللہ جمیعا کو دعوت اسٹیج دیا گیا،دنوں مشائخ نے نہایت ہی پر مغز خطاب پیش کرتے ہوئے تمام طلبہ بالخصوص فارغ ہونے والے طلبہ کو مستفید کیا اور ساتھ ہی دعوتی سرگرمیوں کے اصول و ضوابط پر بھی روشنی ڈالے، اور تاحیات توحید پر جمے رہنے اور توحید کو عام کرنے کی وصیت کی.
پھر آخر میں آج کے اس بزم کے روح رواں مرکز السلام التعلیمی کے مدیر شیخ عقیل اختر یوسف المکی کا پر مغز ہوا جو مختلف اہم نکات پر مشتمل تھا شیخ محترم دوران خطاب اشکبار بھی ہوگئے اور یہ یقیناً طلبہ سے محبت کی سب سے بڑی دلیل ہے!

پھر کلیہ کے پرنسپل و مؤقر استاذ شیخ ابو نائف خير الإسلام مدنی نے سب سے پہلے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا پھر فارغ ہونے طلبہ کو نہایت ہی قیمتی ناصحانہ کلمات سے نوازا ساتھ ہی ادارہ سے متعلق اصول و ضوابط پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا!

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *