ضمیر الہدیٰ ہمراہ محمودہ خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک

ضمیر الہدیٰ ہمراہ محمودہ خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک

سپول ( قمر پرویز سپولی): شنکر پور تھانہ بیرپور، ضلع سپول کے باشندہ میرے ماموں جان ضمیر الہدیٰ بن مولانا ابوذر مظہری ہمراہ محمودہ خاتون بنت عبید اللہ ، پوسٹ بلبھدر پور، ضلع سپول ، بہار الحمدللہ آج مورخہ 15/03/23 بروز بدھ انتہائی ہی فرحت و شادمانی کے ساتھ ساتھ خوش اسلوبی و سادگی سے سنت نبوی کے مطابق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے –
نکاح پڑھانے کی ذمہ داری مولانا محمد یٰسین عمری صاحب/ حفظہ اللہ کو دی گئی انہوں نے اس ذمہ داری کو اپنی نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ نبھائی –
میرے ماموں جان! آج تاریخ کے بعد سے آپ کی ایک نئی زندگی شروع ہوگئی ،آپ کو ایک الگ رتبہ ومقام مل گیا ، آپ کو ایک طرح کی نئ خوشی مل گئی ، زندگی میں ہر کسی کو نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کبھی مصیبت آتی ہے تو کبھی خوشی ۔ آج کے بعد سے آپ کی زندگی کا جدید دور شروع ہو چکا- اب آپ کو خاص کر زندگی میں سنبھال کر چلنے کی ضرورت ہے-یہ ایک ایسی زندگی ہے جہاں طرب ہے، کرب ہے، جس کے پر اسرار مسکراہٹ ، غم آمیز تبسم ہے شکوے ہے التجا ہے ، جشن تجھ کو میرے نوشاہ مبارک ہوئے بزم عشرت تیرے دل خواہ مبارک ہوئے – آج کے اس پر مسرت موقع پر ملنے والے تمام احباب نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈھیر ساری مبارک بادیاں پیش کیں۔جن میں قابل ذکر مختار محمدی، ماسٹر تقی الدین ، ماسٹر شہاب الدین ، جمشید عالم ، آیة اللہ ، جلال الدین ، محمد شریف ، سعود عالم ، قمر پرویز سپولی ونیر عالم وغیرہ —

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *