انڈین پبلک اسکول للمٹیہ میں طلبہ کی الوداعی تقریب

*انڈین پبلک اسکول للمٹیہ میں طلبہ کی الوداعی تقریب*
—————————————————-

نہایت ہی مسرت وشادمانی کی بات ہے کہ انتہائی قلیل مدت میں شہرت کہ بلندی کو چھونے والا للمٹیہ علاقے کا معروف ادارہ *انڈین پبلک اسکول للمٹیہ* روز افزوں ترقی کی طرف گامزن ہے۔ چنانچہ چھٹی کلاس سے اپنی شروعات کرنے والا یہ اسکول آج ہائی اسکول بن چکا ہے اور ہر سال اپنے یہاں سے نکلنے والے میٹرک کے طلبہ کو ایک *پر وقار الودائی تقریب* دے رہا ہے۔ گزشتہ سال انڈین پبلک اسکول کے بچوں نے میٹرک کے امتحان میں صد فی صد کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، والدین اور علاقے کا نام روشن کیا تھا۔ سال گزشتہ کی طرح امسال بھی مؤرخہ 16 مارچ 2023 کو انڈین پبلک اسکول للمٹیہ میں دسویں کلاس کے بچوں کیلئے ایک شاندار *فیر ویل تقریب* کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی اسکول کے ڈائریکٹر جناب مولانا معین الحق فیضی حفظہ اللہ شریک تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر صاحب نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے پناہ خوشی ہو رہی ہے کہ آج انڈین پبلک اسکول سے میٹرک کے 12 بچے فارغ ہو رہے ہیں۔ یہ طلبہ ملک وملت کے معمار ہیں، مستقبل میں یہ مختلف ڈپارٹمنٹ میں جائیں گے اور ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔ ڈائریکٹر موصوف نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بیش قیمت تحائف سے نوازا۔تقریب کے اس پر مسرت موقع پر اسکول کے پرنسپل جناب سرفراز صاحب نے اپنے اسکول کے تمام اساتذہ ومعلمات کا شکریہ ادا کیا، بچوں کو مبارکباد پیش کی اور انکے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوئے۔ تمام اساتذہ کی

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *