روداد چمن سالانہ انجمن مجمع تعلیمی للبنات بھکراہا :سرہا نیپال

*(تحریر:- محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ/ فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ)*
===================
مجمع تعلیمی للبنات ایک خالص اسلامی، دینی ، تعلیمی اور تربیتی وثقافتی ادارہ ہے جو نیپال کے نیشنل ہائی وے سے دکھن تقریباً 7 کیلو میٹر کے دوری پر پر ملک نیپال کے مدھیش پردیش کی مردم خیز بستی کلیان پور نگر پالیکا 06 چکنا بھکراہا سرہا میں واقع ہے ۔ اور اس کی بنیاد آج سے آٹھ سال پہلے اسی بستی کے ہونہار سپوت ہر دلعزیز فضیلۃ الشیخ عزیز الرحمن تربت مدنی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال و رئیس مرکز ابن باز الاسلامی نیپال حفظہ اللہ ورعاہ اور اس کے اخوان نے بتاریخ 1438 ھ مطابق : 2016 عیسوی بکرم سمبت 2073 بکرمی میں رکھی تھی۔
اس وقت سے مجمع تعلیمی کو پوری جانفشانی وعرق ریزی کے ساتھ سینچتے ہوئے اس مقام تک پہونچایاگیا کہ ابتک یہاں سے ہندو نیپال کی بہت ساری بچیاں اپنی علمی تشنگی بجھاکر ثانویہ کی اسناد حاصل کرچکی ہیں۔
اور اس قلیل مدت میں یہ مجمع تعلیمی للبنات شرق نیپال کامشہور ومعروف تعلیمی آماجگاہ بن چکاہےاس وقت اس مجمع کے علمی فیوض سے 80 /محلی اور 50/خارجی طالبات فیضیاب ہورہی ہیں اور مجمع ھذا میں طالبات کے لئے خوشگوارکھلی فضاء کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی شاندار عمارت کا انتظام اور بہتریں کھانے کا نظم ونسق ہے۔
بفضل اللہ وتوفیقہ سالانہ انجمن و تقسیم اسناد زیر اہتمام ندوة اصلاح البيان، مجمع تعليمی للبنات کلیان پور نگرپالیکا 06 بھکراہا سرہا نیپال حسبِ اعلان 14 مارچ 2023 تحت اشراف مركز ابن باز الإسلامی ضلع سرہا مشرقی نیپال کے وسیع و عریض میدان میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اور پروگرام میں نظامت کی ذمہ داری راقم الحروف نے خود ہی نبھائی اور اپنے خوبصورت انداز میں اس فریضہ کو بخوبی انجام دیے اور جب کہ صدر شیخ محمد عثمان تربت سلفی حفظہ اللہ امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث سرہا ومشرف مرکز ابن باز الاسلامی نے نبھائی اور پروگرام کا آغاز طالبہ مجمع تعلیمی للبنات نے قرآن مقدس کی چند آیات سے کی جب کہ نبی صلی الله عليه وسلم کی شان میں طالبہ مجمع تعلیمی نے پیش کی اور پروگرام اپنے شیڈول کے مطابق آگے کو رواں ہوتا رہا –
چوں کہ یہ سالانہ پروگرام تھا جس میں طالبات کو اپنا اپنا خطاب بھی رکھنا تھا اور الحمد للہ سلگتے موضوعات مختلف زبانوں میں مثلاً : اردو، عربی، نیپالی اور انگلش تقریریں بھی ہوئیں اور بدھ کے دن ملک نیپال میں سے علاقائی ممتاز شخصیات کی موجودگی میں تقسیم اسناد (شہادہ ثانویہ) اور یہ عمل بھی بفضلہ تعالیٰ پوری کامیابی کے ساتھ پاے تکمیل کو پہنچا-
*خصوصیات مجمع تعلیمی للبنات بھکراہا:*
❀ مجمع شعبہ کے تحت تعلیمی مراحل ابتدائیہ تا ثانویہ پر منحصر ہیں جو ماہرین وباصلاحیت معلمین ومعلمات کی زیر نگرانی رواں دواں ہیں۔
❀ بغدادی سے لیکر قرآن مجید ناظرہ تک ایک سال میں مکمّل کروا دیا جاتا ہے ۔
❀ شعبئہ خطابت کے تحت ہفتہ واری پروگرام ہر جمعرات کے دن چار گھنٹیوں کے بعد اساتذہ و معلمات کی نگرانی میں طالبات کو مختلف زبانوں مثلاً : اردو، عربی، انگلش، اور نیپالی میں تقاریر کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔
❀ شعبئہ صحافت کے تحت طالبات کے اندر قلمی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے پندرہ روزہ مجلہ حائطیہ شائع کیا جاتا ہے۔
❀ شعبئہ سلائی وکڑھائی کے تحت عربی چہارم کی طالبات کو قابل معلم کی نگرانی میں سلائی و کڑھائی کا کام سکھلایا جاتا ہے۔
2016 عیسوی سے قائم یہ ادارہ جہاں رعایتی فیس پر کام و خدمات انجام دیا جاتا ہے وہیں دس یتیم اور نادار بچیوں کی بھی پوری کفالت کرتا ہے ۔ يہاں 130 کے قریب بچیاں ہیں جن کی اعلی اور معیاری تعلیم کے بارے میں مجھے علم ہے اور طالبات سے بھی آگاہی حاصل ہوتی رہتی ہے اور جو ترجیحات کے اعتبار سے گارجین حضرات کے لئے بڑا اطمنان بخش پہلو اسے سمجھا جائے گا ۔
بہرحال ہند و نیپال کے اندر اس ادارے کی شہرت و مقبولیت اپنے کام و خدمات کے اعتبار سے دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ لہذا حاجت مند قارئين سے گذارش ہے کہ آپ اگر اپنی بچیوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو اس ادارہ کو ترجیح دے کر دارین کی سعادت حاصل کریں ۔
میری دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مدرسہ ھذا کو ترقی عطا کرے اور اس کے رئیس کو ہر آفات و بلیّات سے محفوظ رکھے۔ آمین

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *