*(تحریر:- محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ/ فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ)*
===================
مرکز الفرقان مشرقی نیپال کا وہ علمی ستارہ ہے جس کی روشنی مشرق و مغرب کو محیط ہے بلکہ جویان علم سرحدی قصبات سے بھی اپنی علمی تشنگی بجھانے یہاں آتے ہیں ۔ اسی طرح علاقہ کے علم دوست شخصیات بھی اسے امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ اور بھلا ایسا کیوں نہ ہو کہ جس جامعہ کو آپ اس شکل دیکھ رہے ہیں یہ کبھی معہد تھا جو گردشِ ایام کے تھپیڑوں میں پل چوک اور مختلف جہات ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہے ۔ اس کی تاسیس میں وقت کے حساس علماء اپنی پہچان و خدمات محفوظ رکھتے ہیں ۔ جس میں سر فہرست ڈاکٹر شہاب الدین مدنی، شیخ عبد الرحیم مدنی، شيخ سلیم ساجد مدنی، اور شیخ عطاء الرحمن مدنی جیسی اکابرین شخصیات سنگ بنیاد میں بڑے بڑے پیلر کی حیثیت رکھتے ہیں اور آج سے تیس سال قبل بتاریخ 2000 عیسوی موافق 1420 ھجری میں بنیاد رکھی تھی ۔
اور معلوم ہونا چاہئے کہ مشرق نیپال کی عظیم دانشگاہ جامعہ الفاروق الاسلامیہ زیر اشراف مرکز الفرقان الاسلامی جنکپور دھام نیپال کی سالانہ تقریب صحیح بخاری اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور بہترین تقریب رہی ہے جو گزشتہ دنوں 26 شعبان 1444ھ بمطابق 18 مارچ 2023 عیسوی بروز سنیچر دوسرا سالانہ تقریب صحیح بخاری پوری شان وشوکت اور منفرد انداز میں یہ تقریب کامیاب ہوئی ہے ۔ یہ تقریب سعید جامعہ ہی کے وسیع و عریض میدان میں منعقد کی گئی ۔ اسی طرح جامعہ کی دیواروں کو تقریب بخاری کی مناسبت سے خوبصورت خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔
اس تقریب صحیح بخاری کا آغاز طالب جامعہ ہذا محمد اسرائیل کے قرآن مقدس کی چند آیات سے کیا گیا ۔ جب کہ نبی صلی اللہ عليہ وسلم کی شان میں نعت پڑھنے کے لئے طالب عبدالرشید کو پیش کیا گیا پھر اس رسمی کاروائی کے بعد پروگرام اپنے شیڈول کے مطابق آگے کی طرف رواں رہا –
ملکِ نیپال کے قومی جلسے جن قابلِ رشک خصوصیتوں کی بناء پر ملک بھر کے اربابِ علم و نظر سے خراج تحسین وصول کرتے آۓ ہیں وہ تمام کمالات و خوبیاں اس تقریب صحیح بخاری میں بدرجہ اتم موجود تھیں، نیز مایہ ناز سیاسی و دینی ہستیوں کی آمد نے تقریب صحیح بخاری کی رونق میں چار چاند لگادیا تھا۔ غرض اراکین جامعہ ہذا کے اس مہتم بالشان علمی، قومی اور دینی اس اجتماع کو روح پرور نظارہ پیش کرنے میں خود وہ پروگرام زبانِ حال سے منتظمینِ تقریب صحیح بخاری کے حسنِ اہتمام اور حسن کارکردگی کا اعلان کررہا تھا-
چوں کہ یہ سالانہ پروگرام تھا جس میں طلبہ کو اپنا اپنا خطاب بھی رکھنا تھا اور الحمد للہ سلگتے موضوعات پر تقریریں بھی خوب ہوئیں اور یہ عمل بھی بفضلہ تعالیٰ پوری کامیابی کے ساتھ پاے تکمیل کو پہنچا-
تاثراتی کلمات کے لیے ایک کے بعد ایک مہمانِ خصوصی تشریف لاتے گئے اور علم کا یہ شمع دن بھر چلتا رہا ۔ تقریب صحیح بخاری میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر ملک نیپال کے سیاسی عہدیداران کی تشریف آوری ہوئی جن میں عزت مآب جنابِ لال کشور شاہ سابق میئر جنکپور دھام، جناب رام چندر پردھان جنکپور دھام میٹروپولیٹن شہر وغیرہ تشریف لائے ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ نیپال اور ہندوستان کے علماء کرام بھی تشریف لائے ہوئے تھے جن میں شیخ عبدالعزیز سلفی رئیس مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات، شیخ فہیم قاسمی رئیس مدرسہ جمیلہ الحارثی للبنات جدوکہا، شیخ عظیم الدین مدنی رئیس جمعیۃ الخدام نیپال ،شیخ محمد طاہر مدنی رئیس جمعیۃ التنمیۃ نیپال ،شیخ فہد بن عبد الرحیم المدنی، شیخ ثناء اللہ کریمی، شیخ ایوب سلفی، شیخ حبیب الرحمن مدنی ، شیخ قاسم راعین عالیاوی ،شیخ عبد الحفیظ سلفی ، شیخ طاہر سلفی مدیر نسیمہ للبنات ، شیخ نجم الدین سلفی کے علاوہ دوسری شخصیات رونق اسٹیج رہیں۔
اور سیاسی مہمانوں کو پھول اور گمچھوں اور علماء کرام کے ساتھ ساتھ اساتذہ جامعہ کو بھی گمچھوں سے تکریم کی گئی ۔
بعدہ ان مہمانوں کے روبرو الجامعہ الفاروق الاسلامیہ کے چار طلباء مختلف زبانوں میں پرجوش تقاریر پیش کیں۔
بعدہ فضیلۃ الشیخ عظیم الدین رضوی حفظہ اللہ استاذ مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات مجھورا مہوتری نیپال نے بخاری شریف کی آخری حدیث پر محدثانہ اورفقیہانہ درس ارشاد فرمایا ۔
اور اسماء فارغین مندرجہ ذیل ہیں : مولانا فیروز عالم امیرو میاں، مولانا ابرار احمد، مولانا عبدالمتین عبدالرحیم، مولانا عبدالرشید، مولانا ضمیر الدین، مولانا مجاہد الاسلام، مولانا رفید الاسلام ۔
اور فارغین طلباء کو دستار بندی اور شہادہ سے نوازہ گیا۔ بعدہ جامعہ اسٹوڈ طلباء کے مابین انعامات کی تقسیم اور انعامات پانے والے طلباء مندرجہ ذیل ہیں : شمس الدین ادنی اولی ، فیروز عالم امیرو میاں جماعت ثامنہ، عبدالعلیم جماعت سادسہ۔
*اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جامعہ ہذا کو حاسدین کی حسد سے بچائے اور جامعہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے۔آمین*
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/