وقف، معنی و مفہوم-ایک تجزیاتی مطالعہ قسط ۔10

*Waqf Terminology, Meaning and Definition-An Analytical Study*
✍Mohd.Mubarak Madni,
Welfare Officer, HWB.
(mohdmubarak5@gmail.com). *Part-10*
________________________
7.0 *وقف کے اغراض و مقاصد: Purposes of Waqf in Islamic Law*
شریعت اسلامیہ کی نظر میں نظام وقف کے بے شمار ملی و سماجی فوائد ہیں ۔ وقف سسٹم (Waqf Institutions)نے کسی بھی ملک وملت کی تعمیر و ترقی (devlopment of country and societies as well)میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے ۔ اسلام کے ابتدائی دور عہد نبوی سے لیکر آج تک بے شمار اسکول(School)، مدارس(Madaris) و مساجد (Masajid)کے ساتھ وقف مکاتب(Makatib) کی بنیاد بھی ڈالی گئی ۔ بیمارستان (Hospital)اور چیریٹیبل ڈسپنسریز (Charitable Dispensary)، مسافر خانے(Musafirkhana) ، یتیم خانوں (Shelter Houses for Orphans)کے علاوہ بہت سے ملی ، سیاسی ، سماجی اور تعلیمی ادارے(Education Institutions) وقف کے ذریعہ قائم کئے گئے ۔ وقف کے مقاصد میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں :
*1- عام مقاصد: Common Purposes* امت کے عمومی فائدے کے خاطر اپنے مال کو اللہ کی رضامندی اور اسکی تعلیمات کے مطابق آپسی تعاون وہمدری، سماج میں الفت و محبت اور انسانیت کے عمومی مقاصد کے خاطر اپنی جائیداد کو وقف کرنا ۔
*2- خاص مقاصد: Particular Purpises* کسی بھی شرعی خاص مقاصد کے تحت اپنی جائیداد کو وقف کرنا ۔ مندرجہ ذیل اوقاف کے مقاصد میں شمار کئے جا سکتے ہیں
_________
*دینی اغراض Religious Purpose*:مثلا رضائے الہی کے حصول کے خاطر مذہبی اور دینی مقاصد کے لئے وقف کرنا جیسے مساجد و مدارس اور تعلیمی اداروں کا وقف. آخرت کے حصول اور صدقہ جاریہ کے طور پر انسان اپنی جائیداد کو وقف کرتا ہے .
___________
*ملی و سماجی مقاصدSocial Purposes*: شوسل اور سماجی خدمات کے خاطر وقف جیسے مسافر خانہ ، یتیم خانہ اور ثقافتی مراکز (Cultural Centes)قائم کرکے وقف کرنا تاکہ سماج کے اندر موجود مختلف غریب و مسکین لوگو کو سہارا مل سکے ۔ اور سماج اور سوسائٹی کو ترقی اور اصلاح کے راستے پر گامزن کیا جا سکے ۔
____________
*فطری اسبابNatural Purpose:* خاص مقاصد میں سے یہ بھی ہیکہ انسان اپنی جائیداد کو فطری طور پر وارثین کے ناجائز تصرف سے بھی بچانا چاہتا ہے ۔ چنانچہ اس مقصد کے خاطر بھی وقف علی الاولاد کا طریقہ اختیار کرتا ہے ۔
انسان کسی بھی مباح اور شروعت اسلامیہ میں جائز مقاصد (any other purposes recognised by Muslim Law) کے خاطر وقف کر سکتا ہے ۔
______*Contd… جاری*____

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *