انٹرمیڈیٹ میں ، فاطمہ ناز عرف خوشبو پروین نے اوّل مقام حاصل کرکے والدین کا نام روشن کیا۔

انٹرمیڈیٹ میں ، فاطمہ ناز عرف خوشبو پروین نے اوّل مقام حاصل کرکے والدین کا نام روشن کیا۔

 

سیتا مڑھی ( پریس ریلیز)

 

ضلع سیتا مڑھی کے تحت باجپٹی بلاک کے گاؤں حسن پور برہڑوا کی فاطمہ ناز عرف خوشبو پروین نے انٹرمیڈیٹ میں اوّل پوزیشن حاصل کی ، اعجاز احمد عرف شاہد کی دختر نیک خوشبو پروین نے بڑی لگن اور محنت کے بعد یہ مقام حاصل کیا۔ خوشبو نے اپنی تعلیم میں بہتری دکھایا ، آپ کو بتادیں کہ رگھوناتھ پرساد نوپانی ہائی اسکول باجپٹی کے انٹرمیڈیٹ میں سائنس کے 82 طلباء و طالبات تھے۔ اور آرٹس کے طلباء و طالبات 664 تھے۔ خوشبو پروین آرٹس کی طالبہ ہیں، وہ حسن پور برہروا کی رہائشی ہیں۔ حسن پور برہروا سے بشمول فاطمہ ناز قریب 15 طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے ۔۔ خوشبو پروین کی کامیابی پر ہمارے نمائندہ محمد سلطان اختر نوادہ سے خوشی کا اظہار کیے ہیں۔ اور انہوں نےکہا کہ فاطمہ ناز پر ہم لوگوں کو حقیقی ناز ہے، جو کہ ہمارے نمائندہ کی بھتیجی ہے،اس موقع پر سبھوں کے طرف سے بہت بہت مبارک باد دی گئی ہے ، خصوصی مبارک بادی دینے والوں میں ڈاکٹر اختر،انعام الحق دلّی،الحاج ماسٹر مرتضیٰ،مفتی جسیم اختر صاحب،مولانا نسیم، اعجاز احمد شاہد اور ریاض احمد گلاب،حاجی نثار،پرویز اور ان کے پورے کنبے کے لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا، اس طرح خوشبو کو مبارک بادی کا عمل شروع ہوچکا ہے ، جو سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *