*تمام طبقے کو ساتھ لے کر نیا بہار بنائیں گے: نظرعالم*
*نئی پارٹی کے نام کے اعلان سے پہلے ہی نظرعالم نے بہار میں عوامی رابطہ مہم شروع کی*
دربھنگہ: حال ہی میں بہار کی سیاست میں اس وقت نیا بھونچال آیا جب آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ نظرعالم نہ صرف بہار بلکہ ملک کی سیاست کا ایک ایسا نام ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔ نظرعالم تقریباً 20 سال سے عوام میں سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ہر طبقے کے لوگوں کے مسائل اور مفاد عامہ کے مسائل پر ہمیشہ حکومت اور انتظامیہ سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔ نظرعالم کے نئی سیاسی پارٹی کے اعلان کے بعد سے کئی سیاسی جماعتوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ بے چینی بڑھنا بھی فطری ہے، جس کمیونٹی سے نظرعالم آتے ہیں، بہار میں اس کا تقریباً 22 فیصد ووٹ شیئر ہے اور آج تک کسی پارٹی نے اس کمیونٹی کے ساتھ انصاف نہیں کیا، نہ ہی سیاست میں اس طبقات کو ان کا جائز حصہ دیا گیا۔ بلکہ جس سیاسی جماعت نے 15 سالوں تک اس برادری کا تھوک ووٹ لیا اس نے بھی ایمانداری نہیں برتی۔ اب جبکہ نظرعالم نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، تمام طبقوں کے لوگوں کو ساتھ لیکر ایک نیا متبادل دینے کی بات کردی ہے اور بہار میں سبھی محروم طبقے کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ ترقیاتی کام اور یقین دہانی کی بات کر رہے ہیں ایسے میں سمجھا جا سکتا ہے کہ 22 فیصد میں اور بھی دوسرے طبقے کے ووٹ فیصد کے جڑ جانے سے بہار کا سیاسی صورتحال کیا ہوگا اور 2024-2025 کے انتخابات میں ان کی پارٹی کا رول کتنا اہم ہوگا۔ نئی پارٹی کے اعلان کے بعد سے ہی نظرعالم نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناء نظرعالم نے کل دربھنگہ ضلع کے سنگھواڑا بلاک کے درگاہ، جالے، سیتامڑھی کے پپری، مداری پور، حسن پور اور باجپٹی اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں ایک ساتھ آنے کی دعوت دی۔ نظرعالم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب بہار کو ایک نئی سمت دینا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، تمام محروم طبقات کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا ہے۔ نئی پارٹی اب کسی بھی عام آدمی کو چاہے وہ جس طبقے سے آتے ہوں ان کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔ نئی پارٹی کے نام کے اعلان کے بعد بہار کے حالات یقینا بدلیں گے، بہار بدلے گا اور عوام کا براہ راست ترقی ہوگا۔ عوامی رابطہ مہم میں تنظیم کے ذمہ داران عظمت اللہ ابوسعید، نجم الحسن نجمی، اشرف احمد، ضمیرخان، ڈاکٹر سہیل احمد، ریاض احمد، شاداب حسن وغیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/