نیپال کمیونسٹ پارٹی کا تاریخی پس منظر

*نیپال کمیونسٹ پارٹی کا تاریخی پس منظر:*
==================
*(تحریر:- محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ/ فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ)*
===================
کمیونسٹ پارٹی نیپال، ملک نیپال میں کمیونسٹ خیالات کی ایک سیاسی پارٹی ہے ۔ پنچایت کال میں یہ نیپال کی سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئی ۔ یہ ایک متحرک پارٹی ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ۔ یہ اپنے یوم تاسیس ہی سے عوامی مفادات کی جنگ لڑنے اور حقوق محفوظ کرنے والی پہلی پارٹی ہے ۔
واضح رہے کہ نیپال کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد بکرمی سمبت 2006 میں رکھی گئی تھی ۔ جو مختلف حالات سے جوجھتے ہوئے آج تک رواں دواں ہے ۔
آج ملک بھر میں دیکھا جائے تو یہ پارٹی ملک کی سب سے بڑی اور سب سے بہتر پارٹی کے طور پر موجود ہے ۔ اس پارٹی کو نیپال میں جمہوریت اور کمیونسٹ تحریک کی مرکزی قوت اور مرکزی دھارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے ۔ اس کا مقصد نیپالی عوام و خواص کو جاگیر دارانہ نظام ، نوکر شاہی کی زندگی ، سرمایہ دارانہ سوچ اور سماجی جبر و اکراہ سے آزاد کرانا ہے ۔ اسی طرح عوامی مینڈیٹ والی کثیر الجماعتی جمہوریت کے ساتھ ایک شفاف معاشرہ کا قیام عمل میں لانا ہے ۔ جہاں منصفانہ ،مساویانہ اور خوشحال نیپال کا قیام ممکن ہو ۔
اس پارٹی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب اولاد نے اپنے ماں باپ کو کھانا پینا بند کر کے اندھیری کوٹھڑی میں بند کردیا تھا تو ایمالے پارٹی نے پینشن دیکر ان ماں باپ کو جیون دان دینے کا کام کیا ۔
لہذا نیپال کمیونسٹ پارٹی کی کئ ہمہ جہتی خصوصیات ہیں جن سے وطن عزیز نیپال کے باشندے بخوبی واقف ہیں خاص طور سے مسلم قوم زیادہ آگاہ ہیں ۔
نیپال کمیونسٹ پارٹی کی چند خصوصیات جن کو جاننا ہمارے لئے ضروری ہے :
∆ یہ پارٹی ملک نیپال اور یہاں بسنے والے سبھی باشندوں کے درمیان صلاح و بہبود کو ملحوظ خاطر رکھتی ہے ۔
∆ پانچ سال کے کم سن بچوں کے لئے غیر معمولی مدد فراہم کرنے کا آغاز کیا جو کہ نیپال کے کسی پارٹی نے نہیں کیا تھا ۔
∆ آج ہم جس روڈ اور سڑکوں پر چلتے ہیں یہ اسی پارٹی کی وجہ سے ہے ۔
∆ بجلی پانی کا بندوبست کرنا ۔
∆ کسان کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کرانا ۔
∆ حج کمیٹی کا قیام جس سے نیپال کے حجاج کرام کے لئے حج کے معاملات کو آسان بنایا جائے ۔
یہ ساری سہولیات ہمیں فراہم کرانے والی ایک ہی پارٹی ہے جو نیپال کمیونسٹ پارٹی سے جانی جاتی ہے ۔
یہاں ہم ایک بات بغیر کسی تردد کے کہنا چاہیں گے کہ نیپال میں بسنے والے مسلمانوں کے حقوق اور ان کے بنیادی مفادات کے لئے کام کرنے والی اگر کوئی پارٹی ہے تو وہ صرف اور صرف نیپال کمیونسٹ پارٹی ہے ۔ یہی ایک پارٹی ہے جو نیپال میں تمام ذاتوں اور زبانوں کو متحد کرکے نیپال کو خوشحال اور پبلک کو خوش رکھ سکتی ہے ۔
نیپال مسلم اتحاد سنگٹھن کے مرکزی رکن کوشی ۔ پردیش کے رکن جناب جعفر جمالی صاحب نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ نیپال کے مسلمانوں نے نیپالی کانگریس کو اقتدار اور حکومت میں لانے کے لئے بہت جد وجہد اور محنت کئے لیکن نیپالی کانگریس نے مسلمانوں کو غلام بنانے کا کام کیا ۔
اسی طرح سے مدھیش ۔ پردیش کے رکن جناب محمد کلیم صاحب نے کہا تھا کہ نیپال کمیونسٹ پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو غریب ، یتیم ، محتاج اور پسماندہ لوگوں سے پیار کرتی ہے اور اگر وہ اپنی زندگی اور خاندان میں خوشحالی چاہتے ہیں تو تمام مسلمانوں کو نیپال کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہونا چاہیے ۔
*چند ضروری کام جس کو پارٹی کو جلدی کرنا چاہئے جیسے:-*
* بہت سارے نیپالی نوجوان جو بے روزگار بیٹھے ہیں ان کے پاس ناگرکتا کی پریشانی ہے جس کی وجہ سے مجبوراً غلط راستے اختیار کر بیٹھے ہیں اس کی سہولیت کے لئے جتنی جلدی ہو سکے سامادھان نکالا جائے اور یہ کام صرف اور صرف نیپال کمیونسٹ پارٹی کے صدر کے پے ولی شرما ہی سے ممکن ہے ۔
* ملک نیپال کے پڑوسی ملک جہاں سے وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ زہر اگلا جاتا ہے نیپال کی سیاسی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو چائیے کہ اس کی طرف کان نہ لگائیں اور ضرورت پڑے تو منہ توڑ جواب بھی دیں ۔
* نیپال جیسا ملک جہاں جمہوریت پر بھروسہ کیا جاتا ہے ۔ اس کی ایک پارٹی ایمالے ہے ؛ جس کی بنیاد کمیونسٹ پر ہے اس سے اپیل ہے کہ مسلم قوم سے بھیدو بھاؤ خاص طور سے اور تمام سمودائے کے لئے عام طور سے نسٹ کیا جائے اور ملزم پر سخت کارروائی کی جائے ۔
* کہیں پر کوئی لڑائی جھگڑا اور فساد ہوتا ہے تو اسے سمپر دائیک سے جوڑ دیا جاتا ہے ۔ اس کے خاتمے کے لئے ساری پارٹیوں کو ایک جٹ ہو کر اپنا یوگدان دینا چاہیے ۔
* وہ مسلم خواتین جنہوں نے انڈیا سے تعلیم حاصل کی ہے نیپال میں اس کی بھی نوکری کا بندوبست ہونا چاہئے ۔
* بہت سارے ایسے ٹیچرز ہیں جو کھاری ملک سے گریجویٹ، ماسٹریٹ اور PHD کرکے بےروزگار اپنے گھر بیٹھے ہوئے ہیں مگر نیپال سرکار ان کی طرف دھیان جان بوجھ کر نہیں دیتی جبکہ نیپال میں کئ ڈیپارٹمنٹ ہیں جن میں عربی زبان بہت ضروری ہے جیسے کہ ایرپورٹ اور شرم ڈیپارٹمنٹ وغیرہ ۔
اخیر میں ہم اپنی بات کو ختم کرتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ ہمارا دیش نیپال ایک شانتی پورن دیش ہے ۔ یہاں کا جو آب و ہوا ہے وہ دنیا کے کسی دیش میں نہیں ہے ۔ یہاں ہم سب مل کر ملک کو آگے بڑھانے کا کام جاری رکھیں گے ۔ یہی ہماری تمنا ہے ۔
نیپال زندہ آباد زندہ آباد ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *