سیکنڈری بورڈ میٹرک میں نفیسہ پروین امتیازی نمبرات سے ہوئی کامیاب۔
مدھوبنی(عبدالباقی عبداللہ )
آج 2023 سیکنڈری بورڈ میٹرک میں امتحان دینے والوں کے لئے خوشی کا اعلان جاری کیا گیا ۔ جوں ہی ریزلٹ شائع ہوا برق رفتاری سےفلاح پانے والے طلبہ و طالبات اور متعلقین میں کرینٹ نما ہل چل خوشی کا ماحول پیدا ہو گیا ، قارئین آپ کو بتا تا چلوں کہ مدھوبنی ضلع کے ہرلاکھی پرکھنڈ میں واقع کانہرپٹی گاؤں سے تعلق رکھنے والی نفیسہ پروین بنت علی اختر نے بھی اس امتحان میں پہلی پوزیشن لاکر گاؤں اور خاندان کا نام روشن کیا ۔
نفیسہ پروین شروع سے ہی محتنی اور پڑھائی میں ایماندار رہی ہیں, گھر والوں کو اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل ایمان و اعتماد تھا کی اللّٰہ پاک انکی بچی کی محنت کو ضائع نہیں کرے گا ۔ با لآخر والدین کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور نفیسہ پروین نے اپنی محنت کے دم پر کامرانی حاصل کر ثابت کر دکھایا،
جواں ہو عزم تو تارے بھی ٹوٹ سکتے
کٹھن نہیں ہے کوئی کام انساں کے لئے
نفیسہ پروین کے اس کامیابی پر مبارکبادی کالا امتناعی سلسلہ جاری ہے اور مبارک بادی پیش کرنے والے کا نام درجہ ذیل ہیں _!جناب عابد صاحب، جناب زاہد صاحب، جناب ماسٹر ذاکر صاحب، جناب ماسٹر صابر صاحب جناب ماسٹر عبداللہ صاحب، جناب علی اختر صاحب
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/