مدرسہ دار القرآن الکریم قمر آباد : بام عروج کو چھوتا ادارہ

مدرسہ دار القرآن الکریم قمر آباد : بام عروج کو چھوتا ادارہ
🖋️:محمد موسیٰ عبد الغفور اسلامی
رابطہ:8409415739
ہند و نیپال کی سرحد پر کوسی علاقے کے بابوآن کی سر سبز و شاداب سر زمین پر واقع مدرسہ دار القرآن ایک نو عمر مدرسہ ہے۔ لیکن یہ ادارہ اپنے انداز، رکھ رکھاؤ ، سہولیات میں منفرد ہے۔ الحمدللہ یہ اپنی تین سالہ مدت میں جتنی ترقی کے مراحل طے کیا ہے شاید ہی کوئی ایسا ادارہ ہے جس نے اس طرح کی ترقی کی ہو۔ یہ معھد محمد العزاز (AL AZZAZ)کے زیر اہتمام چلتا ہے ۔ جن کے مدیر فضیلۃ الشیخ طارق انور عبد الحکیم المدنی ہیں۔
ادارہ دیگر اداروں کے اعتبار سے ممتاز و قابل مبارکباد بھی ہے کیو نکہ اس ادارے کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ یہ نہیں‌کہ صرف نصابی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ بچوں کی لسانی اور قلمی لیاقت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جسے انجمن اصلاح البیان واللسان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ جس کے بینر تلے متعدد پروگرام کرایا جاتا ہے تاکہ بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ تعلیم کے ساتھ مختلف ثقافتی مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔
ادارے کا تعلیمی نظام اس قدر بہترین اور عمدہ ہے کہ گارجین حضرات ان کی تعریف و مدح سرائی کرتے ہیں۔ کیوں کہ یہاں مجرب اساتذہ کی ایک بڑی ٹیم موجود ہے۔ جو بچوں کے مستقبل کو تابناک اور روشن بنانے کے لیے ہمہ جہت تیار رہتے ہیں۔ ابھی اس ادارے میں ہاسٹل کا سسٹم نہیں ہے پھر بھی بچوں کی تعداد ساڑھے تین سو سے زائد ہے ۔ اس ادارے کو بہت ہی قلیل مدت میں بہت زیادہ ترقی و کامیابی ملی ہے۔
کارنامے و مستقبل کے عزائم: اس ادارے میں الحمدللہ ابھی فی الحال درجہ میں درجہ ابتدائیہ سے درجہ عربی سوم تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ شعبہ تحفیظ القرآن الکریم بھی ہے۔ اس شعبے سے الحمدللہ ہر سال طلبہ حفظ قرآن مکمل کر کے فراغت بھی حاصل کرتے ہیں۔ جو اس ادارے سے حفظ قرآن کریم مکمل کرتے ہیں انہیں سند حفظ القرآن الکریم بھی دی جاتی ہے۔ ان شاءاللہ آئندہ سال سے عربی چہارم تک کی تعلیم دی جائے گی۔ جہاں تک ہاسٹل کی بات ہے تو اس متعلق مدیر محترم کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور اس کے متعلق غور و فکر کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ ان شاءاللہ بہت جلد ہاسٹل کا بھی قیام عمل میں آ جائے گا۔
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی تمام اساتذہ ایک نئے جوش و جذبے اور نئی امید کے ساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔ نئی ہمت و شجاعت اور بلند عزم و حوصلے کے ساتھ طلبہ عزیز کے مستقبل کو تابناک بنانے میں جڑ گئے ہیں۔ آپ تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ یہ ادارہ پھلتا پھولتا رہے اور دن دونی رات چوگو نی ترقی کرتا رہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *