*مدرسہ اسلامیہ میں نتائج و انعامات تقسیم*
مظفر پور : (وضاحت، بشارت، محمد کلیم) 13/ مئی مظفرپور ضلع کا مشہور و معروف بستی افضل پور سمیرا کے دینی و قومی ادارہ مدرسہ اسلامیہ میں طلباء و طالبات کے درمیان 2022-23 سالانہ امتحان کے نتائج و انعامات تقسیم کیے گئے ۔ ملکہ پروین محمد مختار درجہ تحتانیہ اول ، عابدہ پروین بنت امان اللہ درجہ دوم ، سائقہ جبیں بنت رضا عالم درجہ سوم ، محمد سمیر بن محمد غفران درجہ چہارم ، زینت پروین بنت محمد مرتضی درجہ پنجم ، سعد یہ پروین بنت محمد احتشام الدین درجہ ششم ، شائستہ پروین محمد رضا عالم درجہ ہفتم، تبسم پروین بنت عبدالسمیع درجہ ہشتم ، یہ سبھی طلبہ و طالبات فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہوئے ۔ تبسم پروین بنت عبدالسمیع 814 نمر حاصل کر مدرسہ ھذا کی ٹاپر بنی ۔ ٹاپر کو ماسٹر محمد مظہر صاحب نے انعامات دیتے ہوئے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیا ۔ اس موقع پر جمیع طلبہ و طالبات مولانا محمد مرتضی صاحب نے نصیحت کرتے ہوئے بتایا انسان کے لئے وہی ہے جو وہ کوشش کرے صدر مدرس مولانا محمد کلیم سلفی صاحب نے تعلیم و تربیت کے تعلق سے بہت جامع نصیحت کیا مولانا محمد فخر عالم ندوی صاحب و حافظ عبدالسبحان صاحب جمیع طلبہ وطالبات کو نتائج و انعامات تقسیم کرتے ہوئے نیک خواہشات و مبارکباد پیش کیا
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/