قاری صہیب کو سینیٹ ممبر بنائے جانے پر چیئرمین مدرسہ بورڈ و صحافی محمد رفیع نے دی مبارکباد
مظفر پو، 14/ مئی (وجاہ، بشارت رفیع) رکن قانون ساز کونسل بہار جناب قاری صہیب کے سینیٹ ممبر بنائے جانے پر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین جناب عبدالسلام انصاری نے مبارکباد پیش کیا ہے۔ جناب انصاری نے کہا ہے کہ قاری صاحب تعلیم یافتہ خانوادہ سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ یونیورسٹی میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اپنی حمایت دیں گے جس کا فائدہ طلباء کو پہنچے گا۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے رکن قانون ساز کونسل بہار جناب قاری صہیب کو بھیم راؤ امبیڈکر بہار یونیورسٹی مظفر پور کا سینیٹ ممبر بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے لئے جناب رفیع نے قاری صہیب صاحب کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کیا ہے اور قانون ساز کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح قاری صاحب اسمبلی میں اردو اور قوم کی آواز بلند کرتے ہیں انشاء اللہ یونیورسٹی میں بھی اردو کی بقاء، اس کی ترویج و اشاعت کے لئے مضبوطی سے کام کریں گے۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/