بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجامعة السلفیة ، جنکپور دھام نیپال ؛ زیارت با سعادات، مقصد و غایات ،ذمے داران و اساتذہ کرام سے ملاقات بات اور تاثراتی خطابات ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہند و نیپال کے مرکز اتصال سے قریب واقع جنکپور دھام کے اندر قائم الجامعة السلفیة کی زیارت کا قدیم شوق و تمنا لیئے گذشتہ دن بہ روز سنیچر بہ تاریخ ۱۳ مئی ۲۰۲۳ بہ وقت
نماز مغرب اپنے مخلص رفیقِ درس و شیخ الجامعة السلفیة جنکپور شیخ محمد بشیر حبیب مدنی حفظہ اللہ کی پُر خلوص دعوت پر دعوتی و تبلیغی اور تعلیمی تحریک کے ہمسفر شیخ
ماسٹر محمد شمیم صاحب اصلاحی / اسلامی کے ہمراہ مذکورہ ادارے کے اندر پہنچے ،فالحمد للہ حمدا کثیر
یہاں پہنچتے ہی بعد نماز مغرب محترم شیخ الجامعہ کے پُر خلوص اصرار اور پُر محبت اظہار کے سبب علی الفور ذمے داران ،اساتذہء کرام ، طلبہء جامعہ اور عام لوگوں کے بیچ تاثراتی خطاب پیش کرنے کا موقع ملا ، جس میں جامعہ کے تاریخی سفر ،عروج وزوال کی داستان اور اب کی نشأة ثانیہ کا شامل ذکر سامنے آیا۔ الحمد للہ تاثراتی خطاب کے بعد جامعہ کے صدر محترم جناب شیخ رفیق احمد صاحب ،شیخ الجامعہ اور جامعہ کے معاونین سب کے ساتھ چائے ناشتے
کی پیش کش قبول کرتے ہوئے جامعہ کے لائحہء عمل ،مستقبل کے عزائم اور منصوبوں پر غور خوض کیا گیا
محسوس کیا گیا کہ جامعہ کو اپنے تعلیمی و تدریسی فروغ کے لیئے مزید اساتذہ کرام کی تقرری اور درسگاہ کے لیئے چند کمرے کی تعمیر ضروری ہے،جس کے لیئے مالی فراہمی اور اسے معاونت پہنچانا کہیں زیادے ضروری ہے ۔
اگلے دن بہ روز اتوار بہ وقت صبح ۸ بجے جامعہ کی درسگاہ اور اس کے مختلف کلاس رومس کی دورانِ درس زیارت کا موقع ملا ، جس میں جامعہ کے اساتذہ و طلبہ کی تدریسی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا،الحمد للہ شیخ الجامعہ اور ان کے مخلص و باذوق اساتذہء کرام کی مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں مختلف شعبوں کی خوبصورت اور با مقصد تبدیلیاں
نظر آئیں ۔ بعد نماز فجر کچھ وقفے بعد حفظانِ صحت کی غایت لیئے طلبہ کی جسمانی ریاضت و ترانے کے ساتھ شروع تدریسی سلسلہ ،سہ وقتی خوردونوش/ ناشتہ طعام کے
لیئے مُنظم مطبخ کا انتظام ،طلبہ کے لیئے با سلیقہ قیام اور جامعہ کے احاطہ ،اندر باہر کا صاف سُتھرا نظام اور ایسی
ساری چیزوں نے کُل ملاکے طبیعت کو شاد آباد کردیا ۔
اقام اللہ الکریم ھذہ الجامعة وادامھا بتکمیل جمیع عزائمھا و
جزا القائمین بھا و جمیع مسؤلیھااجرا جزیلا۔ خوبصورت اتفاق کہ ظہرانہ کے بعدٹھاری نیپال کے متحرک و فعال
نشیط اور نیپال کے اندر تعلیمی ودعوتی اوراصلاحی سرگرمیوں میں دلچسپی لینے والے شیخ محمد قاسم صاحب
عالیاوی حفظہ اللہ نے جامعہ کے تعلق سےلائیو کیا،جس میں
بانئ جامعہ استاذ الاساتذہ شیخ شمس الحق صاحب رحمہ اللہ اور ان کے سارے مخلص معاونین کا ذکر اشاراتی،بیان تاثراتی اور ضروری باتیں قدرے تفصیلاتی سامنے آئیں فجزاہ اللہ خیرا ۔ دعاء ہے کہ اللہ کریم اس ادارے کو شب
روز کی ترقی سے مالا مال کرے ،یہاں سے کتاب و سنت کی
شمع روشن ہو اور عقیدہء وعمل کی اصلاح کے ساتھ انسانیت و محبت کا پیغام عام ہو ۔ و ما ذلک علی اللہ بعزیز
وفقنا اللہ الکریم جمیعا لما یُحبہ و یرضاہ
طالب دعاء،فضل اللہ انصاری سلفی
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/