*کامیابی کی اصل کنجی تعلیم ہی ہے: مولانا فیروز عالم ندوی*
*سپول (قمر پرویز سپولی)*
مورخہ 18/05/23بروز جمعرات صبح نو بجے ریاست بہار کی عظیم الشان وممتاز دینی و عصری تعلیمی دانش گاہ جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور سپول، بہار کا افتتاحی پروگرام، جامعہ ہذا کے وسیع و عریض اور خوبصورت جامع مسجد میں جدید و قدیم طلبہ عظام اور قدآور ، مایہ ناز اساتذہ کرام کی موجودگی میں منعقد ہوا -جس کی صدارت مدیر الجامعہ فضیلۃ الشیخ محمد فیروز عالم ندوی صاحب /حفظہ اللہ نے فرمائی،جب کہ نظامت کی ذمہ داری استاد محترم فضیلۃ الشیخ صادق جمیل تیمی /حفظہ اللہ نے اپنے خوبصورت لب و لہجے میں نبھائی ۔
سب سے پہلے پروگرام کا آغاز باضابطہ تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ تلاوت کلام اللہ کے لیے شکیل احمد مفیض الدین طالب /اولی ثانویہ کو دعوت دی گئی۔ ماشاء االلہ خوش کن آواز میں تلاوت کیا۔
اس کے بعد نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ذو القرنین محمد یحیی طالب/ اولی ثانویہ نے پیش کیا۔
بعد ازاں ناظم پروگرام نے چند جدید بچوں کو یکے بعد دیگرے جامعہ کی خصوصیات اور جامعہ میں آنے کے بعد کیا پایا ، اس پر باتیں رکھنے کے لئے دعوت اسٹیج دی۔ الحمدللہ جو بھی بچے آئے جامعہ کی خصوصیات خوب اچھے اور سلجھے انداز میں پیش کیے-
اس کے بعد شیخ سلیمان محمدی/حفظہ اللہ عمید جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکرپور ، شیخ محمد طارق عبد الرحمن تیمی مدنی/ حفظہ اللہ عمید جامعۃ البنات الاسلامیہ ، وکیل الجامعہ فضیلۃ الشیخ محمد اسحاق اصلاحی صاحب/ حفظہ اللہ نے طلبا واساتذہ کے سامنے مختصر وقت میں پرمغز و کلیدی خطاب فرمایا –
ناظم پرو گرام شیخ صادق جمیل تیمی/ حفظہ اللہ نے نو منتخب عہدیداران کا اعلان کیا –
اخیر میں پروگرام کے روح رواں، فعال ومتحرک مدیر الجامعہ فضیلۃ الشیخ محمد فیروز عالم ندوی صاحب حفظہ اللہ وتولاہ ورعاہ نے حمد و صلاۃ کے بعد تمام جدید و قدیم وقدآور مایہ ناز اساتذہ کرام کو خراج تحسین و کلمات تبریک پیش کیے- اس کے بعد مدیر الجامعہ نے بہت ساری قیمتی باتوں کی طرف دھیان دینے کی پرزور اپیل کی جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں-
(١) مقاصد کی تعیین
(٢) محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا،کیوں کہ کامیابی کی اصل کنجی یہی تعلیم ہے ہم تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی فرائض انجام نہیں دے سکتے –
(٣)جامعہ کے اندر تعلیم و تعلم کا ماحول پیدا کرنا تاکہ اس سے ادارہ کا نام روشن ہو
(٤)نادی الطلبہ جو جامعہ اسلامیہ کا ایک حساس شعبہ ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، خطابت میں صحافت میں (عربی و انگریزی اسپیکنگ میں) اور اپنی اپنی تعلیمی مظاہرہ جامعہ سے فارغ ہوکر اپنے سماج میں کریں،
(٥) شیخ محترم نے اپنے خطاب میں بیان کیا کہ انسان کو اپنے اندر علمی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کثرت مطالعہ ضروی ہے ، درسی کتابیں تو پڑھنا ضروری ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ دیگر کتابوں کو بھی پڑھنا ضروری ہے – اس لیے اگر ہم دیگر کتابوں کا مطالعہ نہیں کریں گے تو ہمارے اندر وہ صلاحیت و لیاقت نہیں پیدا نہیں ہوگی جس کی ہمیں ضرورت ہے –
(٦ )دوران مطالعہ آپ زیادہ تر سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کریں تب آپ کو معلوم ہوگا کہ گزرے ہوئے لوگ کس کٹھن اور محنت سے تعلیم حاصل کیے، وہ کس طریقے اور کس انداز میں اپنے مقصد کی تعیین کرتے تھے-
شیخ محترم نے اپنی باتیں دعائیہ کلمات پر ختم کی اور کہا کہ آئیے ہم سب مل کر یہ عزم مصمم کریں کہ اس جامعہ میں رہ کر ایک اچھا ماحول پیدا کریں، اسلام کا داعی بنیں- اللہ تعالی ہماری اور اساتذہ کرام کی محنت کو قبول فرمائے ۔ بانی جامعہ فضیلۃ الشیخ محمد اختر عالم سلفی رحمہ اللہ کی قبر کو نور سے بھر دےاور ادارہ کو کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین
آپ کے علاوہ شیخ شفیق اسماعیل سلفی ، شیخ لیاقت حسین مدنی ،شیخ منیر فضل ندوی ، شیخ خلیل الرحمٰن ازہری ، شیخ عبد الرزاق سنابلی ، قاری نصاب الدین و قاری شمیم اختر اور معزز اساتذہ کرام مجلس کی زینت بنے رہے –
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/