*مولانا سراج الدین سراجی کی اہلیہ سپردخاک*
علمی ودعوتی اور جماعتی حلقوں میں یہ اندوہناک خبر بڑے رنج و غم کے ساتھ سنی اور پڑھی گئی کہ جماعت کےمشہور عالم دین، بلند پایہ خطیب ومناظر اور صوبائی جمعیت اہلِ حدیث مشرقی یوپی کے ناظم اعلیٰ جناب مولانا شہاب الدین مدنی کے برادر عزیز اور جماعت کے بزرگ و مستجاب الدعوات عالم دین جناب مولانا محمد احمدعرف ضامن علی کے داماد جناب مولانا سراج الدین سراجی کی اہلیہ محترمہ جن کا گذشتہ شب دوران علاج لکھنو میں انتقال ہوگیا تھا، اعلان کے مطابق موصوفہ کی نمازجنازہ مورخہ:20/5/23بروزسنیچربوقت تقریباً دوبجے دن میں مولانا شہاب الدین مدنی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں قرب وجوار سے کثیرتعداد میں علماء، طلبہ اور سرکردہ اسلامی وسیاسی شخصیات نے شریک ہوکر دعائے مغفرت اور ہزاروں سوگ واروں نے اپنی پرنم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا، نیز مولانا سراج الدین سراجی کی غمزدہ اولاد حمیدالدین حجازی، رشیدالدین فیضی، صباح الدین مدنی، مقیم الدین خیری اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی،اس عظیم مصیبت پر صبر وشکیبائی اور تسلی کی تلقین کی-
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی سفر میں رہنے کی وجہ سے وہ نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے البتہ امیرجمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی شیخ الجامعہ، جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریا گنج، مولانا سعوداخترسلفی ،نائب ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگر،مولانا عبدالمنان مفتاحی، ناظم جمعیت اہل حدیث، حلقہ ڈومریا گنج نمازِ جنازہ اور تدفین میں شریک تھے- سماجى شخصيات ميں مشہور معالج جناب ڈاکٹر وجاہت حسین فاروقی ، جناب ڈاکٹر محمد آصف فاروقی، سیاسی افق پر ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستداں ڈاکٹر محمد واصف فاروقی وغیرہ نے شریک جنازہ ہوکرموصوفہ کےلئے دعائے مغفرت کی۔
ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے کہا کہ “ہم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے تمام عہدے داران، کارکنان مع ارکان عاملہ وشوری آپ کے غمزدہ اہل وعیال، رفقاء واحباب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور لاحق غم و پریشانی میں برابر کے شریک ہیں-
اس غم و اندوہ اور مصیبت کے وقت ہم بھی وہی الفاظ کہتے ہیں جو نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم تعزیت کے لیے کہا کرتے تھے:
*ان العين تدمع، والقلب يحزن، ولا نقول إلا ما يرضي ربنا، وانا بفراقك لمحزونون.*
*ان لله ماأخذ، وله ماأعطى، وكل شيء عنده بأجل مسمى* *فلتصبرولتحتسب*
*اللهم ارض عنها واغفر لهارحمها، واسكنها فسيح جناته، وارزق أهلها وذويها وصحبها جميل الصبر والسلوان*
آپ تمام احباب جماعت وجمعیت سے گزارش ہے کہ موصوفہ کی مغفرت اور رفع درجات کے لیے خلوص وللہیت سے دعا کریں-
اللہ ان کی نیکیوں اور جملہ طاعات وعبادات کو شرف قبولیت بخشے اور بشری لغزشوں کو درگذرکرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور لواحقین
و پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے، آمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/