بین سجدتین پڑھے جانے والی دعا سے ایک قیمتی سبق

بین سجدتین پڑھے جانے والی دعا سے ایک قیمتی سبق

کاتب: علقمہ سراج المدني استاذ جامعة الفاروق الإسلامية

بین سجدتین پڑھی جانے والی ایک چھوٹی سی دعا ہمیں بہت کچھ سکھاتی ہے کہ ہمیں زندگی میں کس چیز کو سب سے پہلے ترجیح دینا ہے اور کس کو سب سے اخیر میں رکھنا ہے، یہ دعاء ہر مسلمان کو یاد ہوگا، مگر افسوس اس کا ترجمہ بہت کم ہی لوگ سمجتے ہونگے۔

آئیے اس دعاء پر نظر ڈالیں اور اس میں چھپے ہوئے زندگی کے ایک انمول اصول تلاش کرتے ہیں۔

دعاء ہے

” اللهم اغفر لي وارحمني واهدني واجبرني وعافني وارزقني وارفعني ”

ترجمہ: “اے اللہ، مجھے معاف کر، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، میری اصلاح کر، مجھے شفا دے، مجھے رزق دے، اور مجھے بلند کر”۔

عربی زبان میں لفظ اور جملہ کی تقدیم وتاخير کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، کیونکہ اس سے معنی میں تاكيد پیدا کی جاتی ہے۔ مثلا اگر کسی چیز کو زیادہ اہمیت دینی ہو تو اس لفظ کو جملے میں، یا کسی جملے کو پیراگراف میں پہلے ذکر کرتے ہیں تاکہ اس کی اہمیت اور قیمت کو نمایاں کیا جاسكے۔

اس چھوٹی سی دعاء میں جس چیز کو سب پہلے مقدم کی گیا ہے وہ ہے۔ ” مغفرت”. اللهم اغفر لي؛ يعني اے ہمارے رب مجھے معاف کر دے، مطلب انسان کو سب سے پہلے اپنے خطاؤوں، گناہوں، کوتاہیوں، اور کمیوں کے لئے اللہ تعالی سے توبہ استغفار کرنا چاہئے.

دوسرے نمبر پر ” رحمت ” کو رکھا گیا ہے ” وارحمني ” . يعني اے ہمارے اللہ ہم پر رحم کر؛ یعنی اے اللہ! ہمیں ہمارے خطاؤوں، گناہوں، کوتاہیوں، اور کمیوں کے سبب ہلاک نہ کر، فتنوں میں نہ ڈال بلکہ ہم پر رحم کر، کیونکہ تو سارے گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔

تیسرے نمبر پر ” ہدایت ” ؛ یعنی اے اللہ ہماری رہنمائی کر اور ہمیں سیدھے راستے پر چلا، ہماری اصلاح فرما۔

چوتھے نمبر پر ” جبر ” جس کا معنی ہے اصلاح کرنا، سیدھا کرنا اور دفاع کرنا ” واجبرني ” يعني اے ہمارے اللہ ہماری اصلاح کر، ہمیں درست کر دے، اور ہماری دفاع فرما۔

پانچوے نمبر پر ” عافیت” کو رکھا گیا؛ یعنی اے ہمارے اللہ تو ہمیں عافیت وصحت سے نواز، ہمیں امراض واسقام سے دور رکھ ۔

چھٹے نمبر پر ” رزق ” کو رکھا گیا؛ يعني اے ہمارے اللہ تو ہمیں رزق عطا کر جس سے ہم طاقت وتوائی حاصل کر سکیں اور ہم اپنی زندگی با آسانی گزار سکیں۔

اور ساتویں نمبر پر ” رفعت ” کا ذکر کیا گیا ” وارفعني ” يعني اے ہمارے اللہ تو ہمیں سربلندی عطا فرما دنیا وآخرت میں۔

اس دعاء كو نصب العين بنا كر ہمیں اپنے زندگی میں سب سے پہلے اللہ سے مغفرت، پھر رحمت، پھر ہدایت، پھر اصلاح، پھر صحت و عافیت، اس کے بعد رزق ۔۔۔ اور پھر رفعت وسربلندی کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مگر افسوس آج ہر انسان سب سے پہلے رزق کو مقدم کرتا ہے اور باقی چیزوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں كرتا، صرف پیسے اور پراپرٹی بنانے کے چکر میں لگا رہتا، اور دوسرے چیزوں کو بلکل نظر انداز کر دیتا ہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *