دینی تعلیم سے دوری اور گارجین کی لاپرواہی بچیوں کے مستقبل کیلئے خطرناک: قاری نسیم اختر

*دینی تعلیم سے دوری اور گارجین کی لاپرواہی بچیوں کے مستقبل کیلئے خطرناک: قاری نسیم اختر*

*اصلاحی پروگرام کے ذریعہ گاؤں اور شہری علاقوں میں بچیوں کی تربیت ضروری: عظمت اللہ*

دربھنگہ۔ مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا، دربھنگہ کے استاذ قاری نسیم اختر قاسمی صاحب سے ایک خصوصی ملاقات مسلم بیداری کارواں کے صدر نظرعالم کی رہائش گاہ پر ہوئی اس دوران بہت سارے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی بالخصوص مسلم بچے اور بچیوں کی بڑھتی ہے راہ روی کو لیکر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ لگاتار مسلم لڑکیاں دوسرے مذاہب کے لڑکوں کے ساتھ بھاگ رہی ہیں، شادی رچا رہی ہیں، مذہب تبدیل کر رہی ہیں۔ ایسے حالات سے کیسے نمٹنا چاہئے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر قاری نسیم اختر قاسمی اور عظمت اللہ ابوسعید نے کہا کہ اس طرح مسلم لڑکیوں کا کھل عام مرتد ہونا یہ ثابت کرتا ہے اس معاملے میں سب سے زیادہ ذمہ دار گارجین حضرات ہیں۔ دوسرا دین کی تعلیم سے دوری بھی ہمارے معاشرے میں برائی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ ایسے معاملے پر قابو پانے کے لئے تمام گارجین کو اپنی اولاد کو دیکھ ریکھ میں رکھنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی دین کی تعلیم اور تربیت دینا لازمی بنانا ہوگا۔ وہیں گفتگو کے دوران یہ بھی باتیں سامنے آئی کہ خودکو دانشور بتانے والے لوگ اور تمام ملی، فلاحی، رفاہی اور مذہبی تنظیموں کو گاؤں، محلے اور شہروں میں خصوصی اصلاحی پروگرام اور تربیت کے لئے مہم چلانی ہوگی۔ اگر یہ وقت رہتے نہیں کیا گیا تو حالات اور بھی بدتر ہوں گے اور ہم اس پر قابو پانے سے بھی قاصر ہوں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ سبھی کو آگے آکر اس اہم مسائل سے نمٹنا ہوگا۔ وہیں اس موقع مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم، بہار ریاستی نائب و ترجمان عظمت اللہ ابوسعید، دیگھیار پنچایت کے مکھیا فتح احمد، قاری صابر حسین قاسمی، بیداری کارواں کے دربھنگہ ضلع صدر اشرف احمد، ضلع کنوینر ڈاکٹر سہیل احمد، یوتھ صدر محمدطالب، جنرل سکریٹری ضمیرخان، کارواں کے ذمہ دار قاری محمد سعید ظفر، عرش الدین دُلارے، محمد گڈو، شمش عالم، مولانا مہدی رضا قادری، مولانا بشیرالہدی، محمد چاند، محمد بھولا، محمد حسنین وغیرہ بھی موجود رہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے زوردار تحریک چلانے میں اپنا بھرپور تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *