صحافی احتشام عالم کو صدمہ، داماد محمد شاداب کا انتقالِ پُر ملال

صحافی احتشام عالم کو صدمہ، داماد محمد شاداب کا انتقالِ پُر ملال!

قصبہ کی اہم شخصیات نے مرحوم کو تعزیت کرتے ہوۓ دعاۓ مغفرت کی!

فتح پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)صحافی کو صدمہ داماد کا انتقال روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو فتح پور کے نامور صحافی احتشام عالم کے داماد محمد شاداب 26 سال ولد محمد ارشاد ساکن گورکھپور کا گزشتہ روز دہلی کے گڑ گاؤں میں ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہو گیا مرحوم شاداب کو شدید زخمی حالت میں دہلی کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا ۔جو علاج کے دوران داعئ اجل کو لبیک کہتے ہوۓ مالک حقیقی سے جا ملے معلوم ہو کہ گزشتہ 10نومبر 2022 کو فتح پور کے معروف ٹھیکیدار مرحوم عبدالجبار کی بیٹی سے ان کا نکاح ہوا تھا ابھی شادی کے 6 مہینہ 12 دن ہی گزرے تھے کہ اس سانحہء جانکاہ نے عروس و نوشہ کے خانوادوں کو غمگین کر دیا۔ مرحوم کا جسد خاکی جیسے ہی ان کے آبائی وطن گورکھپور پہنچا لواحقین میں کہرام مچ گیا بالا آخر بدھ کو صبح 9 بجے ان کو بعد نماز جنازہ سیکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔ قصبہ کی اہم شخصیات نو منتخب چیئرمین ارشاد احمد قمر، معروف افسانہ نگار رحمان عباسی، مولانا نسیم ندوی ، ڈاکٹر عادل خلیق ، رکن جماعت اسلامی ہند حافظ عبدالحئ، محمد شمیم انصاری، محمد کامل خاں، حسان ساحر، محمد اسلم خان، مولانا معراج احمد قمر، مرزا جمال بیگ وغیرہ نے مرحوم کو تعزیت کرتے ہوۓ مغفرت کی دعا کی ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *