علامہ صفی الرحمن مبارک پوری کی اہلیہ سپرد خاک

*علامہ صفی الرحمن مبارک پوری کی اہلیہ سپرد خاک*
ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر،یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمی ودعوتی اور جماعتی حلقوں میں یہ اندوہناک خبربڑے رنج و غم کے ساتھ سنی اور پڑھی گئی کہ جماعت کے معروف عالم دین اور مصنف شہیر مولف “الرحیق المختوم ” علامہ صفی الرحمن مبارک پوری رحمه الله رحمة واسعة کی رفیقہ حیات کا بقضائے الہی کل گذشتہ مورخہ:26/5/23بروزجمعہ تقریباً 11/بجےشب دہلی میں انتقال ہوگیا ہے-
*انا لله وانا اليه راجعون*
*تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه*
اعلان کےمطابق موصوفہ کی نماز جنازہ مورخہ :27/5/23بروزسنیچربعد نمازِ مغرب شیخ رحمہ اللہ کے آبائی وطن حسین آباد میں شیخ طارق مدنی کی امامت میں ادا کی گئی ہے، جس میں قرب وجوار سے کثیرتعداد میں علماء، طلبہ اور سرکردہ اسلامی وسیاسی شخصیات نے شریک ہوکر دعائے مغفرت اور ہزاروں سوگ واروں نے اپنی پرنم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا-
باوثوق ذرائع اور معتمد افراد کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ موصوفہ نیک سیرت اور احکام شریعت کی پابند تھیں،بڑی پابندی اور ذوق وشوق کےساتھ صوم وصلاة بطورِ خاص صلاة تہجد اور تلاوت قرآن کریم کا اہتمام کرتی تھیں –
ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے کہا کہ “ہم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے تمام عہدے داران، کارکنان مع ارکان عاملہ وشوری محترمہ کے غمزدہ اہل وعیال، رفقاء واحباب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور لاحق غم و پریشانی میں برابر کے شریک ہیں-
اس غم و اندوہ اور مصیبت کے وقت ہم بھی وہی الفاظ کہتے ہیں جو نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم تعزیت کے لیے کہا کرتے تھے:
آپ تمام احباب جماعت وجمعیت سے گزارش ہے کہ موصوفہ کی مغفرت اور رفع درجات کے لیے خلوص وللہیت سے دعا کریں-
اللہ تعالی ان کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اوربشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کامکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين

*طالب دعا اور شریکِ غم*
*وصی اللہ عبدالحکیم مدنی*
*ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی*
*27/5/23*

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *