ارتداد سے حفاظت کے لئے ہم اپنے بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیم و تربیت دیں: مولانا کلیم سلفی

*ارتداد سے حفاظت کے لئے ہم اپنے بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیم و تربیت دیں: مولانا کلیم سلفی*

مظفر پور : 28 مئی ( پریس ریلیز )شیخ مولانا محمد کلیم سلفی حفظہ اللہ (صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ سمیرا افضل پور مظفر پور) جامع نصیحت کرتے ہوئے کہا – مسلمانوں کو اپنے بچوں کو صحیح دینی تعلیم و تربیت دے کر ۔ آئی اے ایس ، آئی پی ایس ، ڈاکٹر ، انجینئر ، جج ، وکیل و صحیح سیاستداں بنانے کی ضرورت ہے۔ لیکن سب سے پہلے اپنے بچوں کو دینی تعلیم و تربیت دیں ۔ ہمارے بچوں کے اندر دینی تعلیم و تربیت نہیں ہونے کی وجہ سے ہماری اولادیں مرتد ہو رہیں ہیں۔ اس کا واحد وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اولاد کو دینی تعلیم و تربیت نہیں دے رہیں ہیں۔ بلکہ بچپن سے دینی تعلیم و تربیت سے دور کر کے ایسے جگہوں پر درس و تدریس دلاتے ہیں ۔ جہاں اللہ کے علاوہ غیر اللہ کی پیروی سکھائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری اولادیں مرتد ہو رہیں ہے ۔ اور غیروں کے ساتھ اپنا گھر بسا رہیں ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بچپن سے دینی تعلیم و تربیت دیں ، انہیں عقیدہ اسلام سکھائیں ،دینی درسگاہوں میں علم حاصل کرنے کے لئے بھیجں ، سچ بولنا سکھائیں چاہے اپنا نقصان ہی کیوں نہ ہوں سچ بولنے والے کے ساتھ اللہ رب العالمین ہے۔ بھائی بہن میں اتحاد و محبت بروں کا ادب چھوٹوں سے محبت کرنا سکھائیں۔خدمت گزاری کا جذبہ سکھائیں ۔ ظاہری اور باطنی صفائی سکھائیں ۔دوست کیسا ہو ماں باپ فیصلہ کریں ۔ ہمیشہ دھیان دیں کہ آپ کا بچہ کن بچوں کی صحبت میں ہے ۔ یاد رکھیے بچوں کی زندگی میں دوستوں کے صحبت کا اثر ہوتا ہے ۔ بچوں کے غلطی پر سختی کريں عام زندگی میں اپنے بچوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں ۔ ماں باپ کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے درمیان ہمیشہ انصاف کریں کوئی بھی چیز ایک برابر تقسیم کریں ۔ ہر معاملے میں اپنے گھروں کے اندر دینی رسم و رواج کو ترجیح دیں غیر دینی رسم و رواج سے بچے ۔ حلال رزق کھائیں ، اور بچوں کو کھلائیں ،حرام رزق سے بچیں اور بچوں کو بچائیں ۔ اولاد جب بالغ ہو جائے تو فوراً اسکی شادی کردیں۔ ہر ماں باپ اپنے اولاد کا چرواہا ہے۔ ٹھیک چرواہا کے طرح اپنے بچوں کے اوپر نظر رکھے ۔ کوئی غلطی کرنے پر دینی گائیڈ لائن دیتے رہیں ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *