ایمان و عمل کے بغیر مسلمان کبھی خوشحال نہیں ہو سکتے ۔ ابو القیس مدنی
مدھوبنی( نمائندہ)
30 مئی 2023 بروز منگل جامعہ امام ابنِ تیمیہ کے چار اساتذہ نے جن میں شیخ ابو القیس مدنی، شیخ فہیم جسیم الدین تیمی مدنی ،شیخ فیصل عزیزمدنی اور شیخ ثمامہ رحمت اللہ مدنی شامل تھے سیتامڑھی ضلع کے بیرگنیا بلاک کے شیونگر (اسلام پور) گاؤں کا تعلیمی و دعوتی دورہ کیا ۔ اس موقع پر شیونگر جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا عبد المنعم صاحب،ایوب سلفی صاحب اور بستی کے دیگر افراد نے مہمان علماء کرام کا پرجوش استقبال کیا ۔ علماء کرام نے طے وقت کے مطابق صبح نو بجے پہنچ کر سب سے پہلے مسجد کے مکتب کے تعلیمی حالات کا جائزہ لیا اور انہوں نے اس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ اس کے بعد شیخ ابو القیس مدنی حفظہ اللہ کی صدارت میں ایک مختصر اصلاحی و تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چاروں علماء کرام نے عقیدہ توحید کے مختلف گوشوں پر نہایت ہی قیمتی باتیں پیش کیں ۔ پروگرام میں عقیدہ توحید کے فروغ اور شرک و بدعات کے رد میں مملکتِ سعودی عرب کی عظیم کاوشوں اور کوششوں کو بھی سراہا گیا اور اس حقیقت سے لوگوں کو روبرو کرایا گیا کہ اس وقت پوری دنیا میں اگر کوئی ملک عالم اسلام کی حقیقی خیر خواہی کر رہا ہے وہ صرف سعودی عرب ہے جو خلوص کے ساتھ بے لوث ہوکر صحیح اسلامی عقیدہ اور صحابہ و تابعین کے منہج کی نشرو اشاعت کر رہا ہے ۔ پروگرام کے آخری مرحلے میں سامعین سے بنیادی عقائد سے متعلق چند سوالات کئے گئے،صحیح جواب دینے والوں کو عقائد و اسلامیات سے متعلق اہم تصنیفات کتاب التوحید،مسلمان کا عقیدہ،تقویہ الایمان،دعاء کی کتاب وغیرہ کتابیں بطور انعام دی گئیں ۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/