مملکت سعودی عرب اور سوڈان
فیصل عزیز عمری
(جامعہ امام ابن تیمیہ)
مملکت سعودی عرب اور سوڈان ان کے درمیان بہت قدیم اور گہرے روابط رہے ہیں۔ گذشتہ صدی کے سن 70 کی دہائی سے اس تعلق میں لگاتار اضافہ ہوا ہے ۔ 1956 میں جب سوڈان آزاد ہوا اس کے معا بعد دونوں ملکوں میں سفارت خانے کھل گئے ۔1967 کے خرطوم کانفرنس میں ملک فیصل کی شرکت کی بعد ملک کی باز آبادکاری اور سرمایہ کاری میں سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر کام کیا اور دونوں ملکوں کے بیچ مضبوط رشتے استوار ہوئے ۔2000 سے 2021 تک سعودی عرب نے سوڈان میں 357 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اگست 2022 میں ملک سلمان رفاہی و امدادی مرکز کی طرف سے جمہوریہ سوڈان خطوں کی باز سر مایہ کاری کے لئے خطیر رقم دی گءی۔ مملکت سعودی عرب کی روز اول سے خواہش رہی ہے کہ اس عرب افریقی ملک میں ہمیشہ امن وامان اور خوشحالی رہے۔ 2017 میں سوڈان کی معیشت خراب ہو چکی تھی بلکہ کہ ان کا مرکزی بینک دیوالیہ ہو نے کے کگار پہ تھا اس وقت سعودی عرب نے 250 ملین ڈالر کی امداد کی تھی۔حالیہ کچھ ماہ سے جمہوریہ سوڈان زبردست خانہ جنگی کا شکارہے۔ وہاں کے دو جرنیلوں کی جنگ کی چکی میں عام شہری پس رہے ہیں انجمن اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق تقریبا دس لاکھ اندرون و بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور ہوءے۔ہیں ہزاروں بے گناہ موت کے گھاٹ اتار دیے گئے زخمیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ساری دنیا سے سوڈان کے بچانے کی آواز آنے لگی۔ وہاں کے حالات کے تءیں زبردست اندیشے کا اظہار کیا جانے لگا۔ حالات اس قدر خراب اور مخدوش ہوئے کہ غیر ملکی سفارت خانے اور ہسپتال بھی محفوظ نہیں ر ہے، یہاں تک کہ رفاہی منصبوں کیلئے بهی راحت رسائی اور بچاؤ کرنا مُشکل تھا بلکہ ابھی بھی بہت سے جگہوں پر ایسی صورت حال بنی ہوئی ہے ۔ایسے پُر آشوب حالات میں سعودی عرب نے 6 مءی 2023کو سوڈان کے دونوں متحارب گروہوں کے بیچ مذاکرات اور جنگ بندی کے لئے کوششیں کی۔تاکہ سوڈان میں کس طرح امن و امان قائم ہو اور معصوموں کا بہتے لہو کو روکا جا سکے۔ امریکہ کی حمایت اور مملکت کی وساطت سے دونوں متحارب جماعتوں کے بیچ صلح کے معاہدہ پر دستخط ہوئے ۔ جنگ بندی، ایمرجنسی انسانی امداد بنیادی خدمات اور سب سے بڑھ کر سوڈانی عوام کی مصلحت و مفاد کو مقدم رکھ کر امن کو قیام پر زور دیا گیا بالآخر مملکت کی کوششیں رنگ لائی اور بہت حد تک سوڈان کے اندر فوری جنگ بندی کے اعلان ہوا عوام نے چین کی سانس لی۔گرچہ ابھی پورے طور پر حالات معمول پر نہیں آءے ہیں ۔لیکن سعودی عرب کی کوششوں سے حالات میں بہتری ضرور ائی ہے ۔جس کی خبریں عالمی اخبار رساں ایجنسیوں کی طرف سے آرہی ہے ۔اقوامِ متحدہ امریکہ اور دیگر ممالک اور عالمی تنظیوں نے بھی برملا اس کا اعتراف کیا ہے ۔
اس موقع پر مملکت نے صرف یہ کارنامہ انجام دیا کہ سوڈان میں امن و خوشحالی کے قیام کیلئے آگے بڑھ اپنا کردار ادا کیا بلکہ انسانی مداد کے طور پر سو ملین ڈالر سے زائد کی مدد کی ۔اس کے علاوہ صحت ،تعلیم اور غذا کے شعبوں فوری راحت رسائی کے لئے سات ارب ڈالر سے زیادہ مدد بھائی کی ۔
حقیقت یہ ہے کہ مملکت سعودی عرب دنیا بھر میں ہر جگہ انسانی خدمات اور امن و خوشحالی کے قیام کیلئے ہمیشہ صف اول میں رہی ہے ۔
اخیر میں اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ کہ بار الہا اس اسلامی حکومت کو تا قیامت قیامت قائم و دائم رکھے، اس کے سربراہان کو ہمیشہ اسی طرح۔اسلام اور ملت اسلامیہ کی خدمت ارزانی کی توفیق عطا فرمائے، مملکت کو حاسدین کے حسد اور دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھے۔ آمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/