بسم اللہ الرحمن الرحیم
مسجد بلال میں آج اسلامک سمر کلاس کا اختتام
مسجد بلال امداد کالونی نارائن کھیڑ ضلع سنگاریڈی تلنگانہ میں مسجد کمیٹی کی جانب سے تعطیلات کے مد نظر بڑے پیمانے پر اسلامک سمر کلاس کا انعقاد کیا گیا تھا،جس میں الحمد للہ کم و بیش سو سے زائد(100)بچے اور بچیوں نے شرکت کیا،یہ سمر کلاس عالم فیضی صاحب(امام مسجد بلال )کی زیر نگرانی پورے کرو فر کے ساتھ مسلسل ایک ماہ سے کچھ زائد دنوں تک چلتا رہا۔
پر مسرت بات یہ رہی کہ پورے ماہ اہل خیر کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے روزآنہ کھانے کی اشیا جیسے
بسکٹ،چاکلیٹ، آئس کریم فروٹی وغیرہ وغیرہ مسجد کی فعال شخصیت جناب اعجاز الدین اجو صاحب کے ذریعہ لائی اور دی جاتی رہی۔ساتھ ساتھ مسلسل پندرہ دنوں سے بچوں کے لیے طعام کا انتظام بھی کیا جارہا تھا۔خوش آئند بات یہ رہی کہ لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے جس سے لوگوں کی دینی بیداری کا ثبوت اظہر من الشمس ہے۔
الحمد للہ آج بتاریخ 4 جون بروز اتوار دوپہر 12 بجے اس سمر کلاس کا اختتام عمل میں آیا،جس بنا پر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مختصر سا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مسجد بلال کی کمیٹی کے ذمہ داران اور جمعیت و جماعت کے ذمہ داران بھی شرکت کیے۔
الحمدللہ پروگرام کے اختتام پر بچوں کو تشجیعی انعامات بطور ٹفن اور پانی پینے کا بوتل مسجد کمیٹی اور جمعیت و جماعت کے ذمہ داران کے ہاتھوں نوازا گیا،جس سے بچوں نے خوشی کا بھر پور اظہار کیا۔
اللہ تبارک و تعالیٰ اس سمر کلاس میں دامے،درمے اور سخنے حصہ لینے والوں کی محنتوں اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور انہیں دارین میں اجر عظیم سے نوازے،نیز بچوں کو یونہی دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ فرمائے۔
شرکا کے ایک نظر میں:
جناب محمد شبیر احمد صاحب(صدر مسجد بلال)
جناب محمد عبدالواجد صاحب(نائب صدر مسجد بلال)
جناب محمد عبدالندیم صاحب(سکریٹری مسجد بلال)
جناب اعجاز الدین اجو صاحب(نائب خازن مسجد بلال)
جناب عبدالقیوم ممتاز صاحب
جناب شبیر صاحب(مؤذن)
جناب حبیب عبداللہ صاحب(امیر مقامی جمعیت)
جناب عبدالصبور صاحب(سکریٹری مقامی جمعیت)
جناب میر ساجد علی صاحب(خازن مقامی جمعیت)
جناب محمد آصف صاحب(سابقہ امیر مقامی جمعیت)
جناب عبدالمجید صاحب(سابقہ نائب سابقہ مقامی جمعیت)
شیخ عبدالغفور الجامعی صاحب
جناب صدام صاحب(کونسلر)
جناب زاہد علی صاحب(ٹیچر)
جناب ڈاکٹر محمد جعفر صاحب
جناب عمیر صاحب
جناب عبدالمتین صاحب
جناب توصیف صاحب
جناب محیط صاحب
وغیرہ وغیرہ شریک تھے۔
*زیر اہتمام:* مسجد بلال امداد کالونی نارائن کھیڑ،ضلع سنگاریڈی،تلنگانہ
منجانب:مقامی جمعیت اہل حدیث نارائن کھیڑ،ضلع سنگاریڈی،تلنگانہ
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/