جامعہ امام ابن تیمیہ کے اساتذہ کا پرسا،پریہار کا تعلیمی و دعوتی دورہ ۔

جامعہ امام ابن تیمیہ کے اساتذہ کا پرسا،پریہار کا تعلیمی و دعوتی دورہ ۔
عقیدہ توحید کے بغیر تعلیم وبال جان ہے ۔ محمد فہیم الدین تیمی مدنی
عبد الباقی عبد اللہ،نمائدہ ۔
31/مئی 2023 بروز بدھ جامعہ امام ابنِ تیمیہ کے چار اساتذہ شیخ ابو القیس مدنی،شیخ فہیم جسیم الدین تیمی مدنی،شیخ فیصل عزیز مدنی اور شیخ ثمامہ رحمت اللہ مدنی نے سیتامڑھی ضلع کی معروف بستی ” پرسا،پریہار” میں واقع جامعہ امام ابنِ تیمیہ کی شاخ ” مدرسہ ضیاء العلوم السلفیہ” کا تعلیمی و دعوتی دورہ کیا ۔ مدرسہ کے سکریٹری حافظ رضاء اللہ سلفی حفظہ اللہ اور ان کے مساعدین اور مدرسہ کے صدر مدرس مولانا منظور سلفی حفظہ اللہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ علماء کرام کی آمد کی مناسبت سے مدرسہ کی مسجد میں حافظ رضاء اللہ سلفی صاحب کی صدارت میں ایک مختصر پروگرام منعقد کیا گیا ۔ قرآن کریم کی تلاوت کے بعد سب سے پہلے شیخ ابو القیس مدنی حفظہ اللہ نے طلبہ و طالبات کو خطاب کیا،انہوں نے پڑھنے والے بچے اور بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک انسان کی بنیادی ضرورت اور اس کا حق ہے ۔ ہر شخص کو ہر حال میں تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ تعلیم ہی وہ چیز ہے جس سے انسان دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو علم کی وجہ سے ہی فرشتوں پر فضیلت عطا کی ۔ شیخ فہیم جسیم الدین تیمی مدنی حفظہ اللہ نے اختصار کے ساتھ علم شرعی کے مقام و مرتبہ کو بیان کیا ۔ انہوں نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم انبیاء کرام کی وراثت ہے،انبیاء نے اس وراثت کا امین علماء کرام ہی کو بنایا ہے ۔ اسی لیے علماء انبیاء کے وارثین ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علم کے حصول کے لیے اخلاص شرط اول ہے ۔ اخلاص کے بغیر علم کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی علم کی راہ میں جہد مسلسل اور سعی پیہم کی سخت ضرورت ہے ۔ محنت و مشقت کے بغیر علم حاصل نہیں کیا جا سکتا،دنیا و آخرت کی کامیابی لیے اخلاص کے ساتھ کڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ شیخ ثمامہ رحمت اللہ مدنی صاحب نے سورہ العصر کی روشنی میں مومنوں کی چند صفات کا تذکرہ کیا اور دیگر اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی،شیخ فیصل عزیز مدنی صاحب نے عقیدہ توحید کی اہمیت و ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے قرآن و حدیث کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں۔ علماء کرام کے خطاب کے بعد شیخ فیصل عزیز مدنی حفظہ اللہ نے طلبہ و طالبات سے عقیدہ و سیرت اور دینیات سے متعلق کئی اہم سوالات کیے ۔ صحیح جواب دینے والوں کو دعاء،عقیدہ اور دینیات جیسے موضوعات پر مشتمل قیمتی کتابیں بطور انعام دی گئیں ۔ اخیر میں حافظ رضاء اللہ سلفی حفظہ اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،اس کے بعد اختتام مجلس کا اعلان کیا گیا ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *