مرضی صرف اللہ کی

*مرضی صرف اللہ کی ۔*

بلا شبہ آسمان وزمین کا خالق ومالک اور اس میں رونما تمام ذی روح کا رازق وہ وحدہ لا شریک ہے جسے رشد وہدایت کی ذمہ داری۔ صحیح و غلط کی تمیز اور حق و باطل کی تفریق کا بہتر علم ہے ۔جو رات کی تاریکیوں کو صبح نو میں بدلنے اور دن کے اجالے کو رات میں تبدیل کرنے کا مکمل اختیار اور اکیلا ہنر رکھتا ہے ۔ لیکن ان سب کے باوجود انسانی عقل کی ناقص فہم اور بنات حوا کی کوتاہی کی وجہ کر ایک بات جو بہت تیزی کےساتھ گردش کررہی تھی کہ ہمارا جسم ہماری مرضی اسی سلسلے میں ایک چھوٹی سی میری یہ تحریر ہے۔کہ

کہاں ہے وہ غلیظ لڑکیاں جو کہتی تھیں “ہمارا جسم ہماری مرضی؟

کہاں ہے وہ بازارو عورتیں جو کہتی تھیں ہم چاہیں تو بچے پیدا کریں گے نہیں چاہیں گے تو نہیں کریں گے؟

کہاں ہیں وہ لوگ جو ان بےحیا لبرل خواتین کو اپنے پلکوں پہ بٹھاتے تھے ؟

کہاں ہے وہ صحافی اور اینکر جو بے حیا عورتوں کو پاک دامن پیش کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔نکالو ان عورتوں کو گھروں سے اور پوچہو جسم کس کا ہے روح کس کی ملکیت ہے چند دنوں کے لئے ان کو آج یورپ بھیجو کہ وہاں احتجاج کرکے دکہائیں۔ کیا حشر ہوتا ہے،

ارے جسم بھی اللہ کا دیاہوا ہے سانسیں بھی اللہ کی۔ روح بھی اللہ کا ہے ۔ ہمارا سیر وتفریح کرنا۔ کھانا پینا سونا اور بیدار ہونا یہ سب خالق ارض وسماں کا ہے

یہی بات ہم علماء کرام ممبروں سے چیخ چیخ کے سمجھارہے تھے کہ اللہ کے عذاب سے ڈرو!! “”ان بطش ربک لشدید”” بیشک تمہارے رب کا عذاب بہت ہی سخت ہے ۔۔ لیکں پھر بھی ہم خواب غفلت میں سو رہے تھے اور آخر کار ہم لوگ باز نہیں آئے اور اس ہم نے عذاب الہی کو دعوت دی جس کی ایک چھوٹی سی کڑی کرونا وائرس کے نام سے موسوم وہ وباء ہے جس نے ہمیں آسمان سے زمین پر لا کھڑا کر دیا اور ترقی کے باوجود گھروں میں رہنا سکھا دیا اور یہ بتا دیا کہ

مرضی صرف اللہ کی چلے گی اور کسی کا کچھ بس چلنے والا نہیں اور نہ ہی کسی کا حکم نافذ ہونے والا ؟کیونکہ

امریکہ کہتا تھا میں سپر پاور ہوں

اسرائیل کہتا تھا میں سپر پاور ہوں

روس کہتا تھا میں سپر پاور ہوں

آج سپر پاور ممالک مایوس ہیں جا کر کوئی ان سے پوچھیں سپر پاور کون ہے اور کس کا حکم چلتا ہے اور چلے گا؟؟

ابھی بھی توبہ واستغفار کا دروازہ کھلا ہے اور کھلا رہے گا ۔ وقت ہے ہم لوٹ آئیں اپنے رب کے طرف جس نے ہمیں اور آپ سب کو پیدا کیا جس نے عدم سے وجود بخشا ۔ ھل اتی علی الانسان حین من الدھر لم یکن شیئا مذکرا ، ( الدھر ۱)

اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دےآمین،

عبد الرشید تیمی

جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *