لمبی مدت سے بند نہر کی تجدید سے گوالہ ٹول کے کسانوں میں خوشی کی لہر!
مدھوبنی (عبدالباقی عبداللہ)
کملا نہر پرمنڈل جےنگر کے تحت بہنے والی ایک نہر باسوپٹی بلاک کے ایک گاؤں گوالہ ٹول سے گزرتی ہے جو کسی زمانہ میں گاؤں کے کسانوں کی کھیتی کی سینچائی کا عمل نہایت ہی شاندار طریقے سے انجان دیتے ہوۓ کسانوں کی خوشحالی کا نغمہ سناتی تھی لیکن مرور ایام کے ساتھ یہ نہر خرابی و خستگی کا شکا ہوکر پوری طرح بند ہوگئی جسکی وجہ سے جہاں کسانوں کے کھیتوں میں آبی وسائل کی فراہمی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا وہیں بارش کے دنوں میں سڑکوں پر واٹر لاگنگ کی نہایت عجیب و غریب کیفیت پیدا ہوتی رہی۔لیکن اب حکومت بہار کی جانب سے مفاد عامہ کی غرض سے شروع ہونے والا نہایت ہی اہم اور قابل تعریف منصوبہ “ہر کھیت پانی منصوبہ 2023” کی منظوری ملنے کے بعد کملا نہر پرمنڈل جے نگر کے تحت گوالہ ٹول میں بہنے والی نہر کا تجدیدی عمل جےنگر ایس ڈی او کی نگرانی میں شروع ہو چکا ہے اور جسکی وجہ سے باشندگان گوالہ ٹول کے کسانوں کے چہرے پر فر حت و انبساط کی لہر دوڑ چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ جے سی بی عملہ کی مدد میں پوری طرح جٹے ہوۓ ہیں واضح رہے کہ تین سو خاندان پر مشتمل یہ گاؤں آج بھی علم و ہنر کی روشنی سے دور ہیں اور یہاں تعلیم یافتہ افراد کی تعداد آنٹے میں نمک کے برابر ہے ۔یہاں کی آبادی کی اکثریت زراعتی پیشہ سے منسلک ہیں اور سبزیاں اگا کر نان شبینہ کا انتظام کرتی ہے۔نہر کے تجدیدی عمل کی شروعات کے بعد لوگوں کی زبان موجودہ حکومت کی تعریف میں رطب اللسںاں ہے۔زمانہ دراز سے زراعتی پیشہ سے منسلک گاؤں کے محمد رزاق صاحب نے بتایا کہ آج سے تقریباچالس سال قبل یہ نہر ہمارے گاؤں میں بہتی تھی اور اس وقت کسانوں کی زندگی خوشحالی و فارغ البالی کی جیتی جاگتی تصویر ہواکرتی تھی اور نہر کی اس تجدیدی عمل سے ہم گوں میں بے انتہا خوشی کا ماحول ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سماجی کارکن امان اللہ صاحب تیمی نے کہا اب ہمارے گاؤں میں آبی وسائل کی فراہمی کی وجہ سے کسانوں کی زندگی میں خوشحالی کے دن پھر لوٹ آئینگے۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/