*کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی، صاحب گنج، جھارکھنڈ کے طلبہ کے مابین سال رواں کا پہلا ثقافتی پروگرام*
—————————————
بڑی خوشی و مسرت کے ساتھ آپ قارئین کو اطلاع دی جارہی ہے کہ آج مورخہ ١٩ جون ٣٠٢٣ بروز سوموار “مرکز السلام التعلیمی” کے زیر اشراف چلنے والا مشرقی ہند کا معروف و شہرہ آفاق دینی و تربیتی ادارہ کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ کے طلبہ کے مابین خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے سال رواں کا پہلا ثقافتی پروگرام نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، واضح رہے کہ یہ پروگرام دو نشستوں پر مشتمل تھا، پہلی نشست کا آغاز بعد نماز عصر ہوا، جس کی صدارت کا فریضہ کلیہ ھذا کے پرنسپل فضيلة الشيخ خیرالاسلام مدنی حفظہ اللہ نے انجام دیا، سب سے پہلے روح پرور تلاوتِ قرآن پاک سے مجلس کا آغاز ہوا، بعد ازاں حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول منظومہ کلام میں پیش کیا گیا، اور پھر باضابطہ پروگرام کا سلسلہ شروع ہوا!
آج کا یہ پروگرام کئے متنوع و متفرق مضامین پر مشتمل ایک جامع پروگرام تھا، لہذا سب سے پہلے مرحلہ ابتدائیہ کے طلبہ کے مابین “مسابقہ معلومات عامہ” کا پروگرام پیش کیا گیا جو دینی و دنیاوی امور سے متعلق سو سوالات پر مشتمل ایک نہایت ہی مفید و نفع بخش پروگرام تھا،.
مذکورہ بالا پروگرام کی نظامت کا فریضہ شیخ کوثر اعظم سلفی نے انجام دیا، جبکہ صدارت کی کرسی شیخ مختار احمد سلفی نے سنبھالا، اور تحکیم کی ذمہ داری شیخ رفیق جامعی، اور شیخ امتیاز عالم سلفی نے ادا کیا،.
پھر پروگرام کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مرحلہ متوسطہ کے طلبہ کے مابین
” مسابقہ حفظ الفاظ و معانی” کا پروگرام منعقد ہوا جو تین زبان (عربی، انگریزی، اردو )سے منتخب سو کلمات پر مشتمل تھا ،
جمیع مشارکین کی استعداد و اہتمام اور حفظ قابل ذکر رہا، کیوں کہ کسی ایک لفظ کا معنی تینوں زبانوں میں یاد کرنا واقع قابل تعریف ہے، اس سے ایک طالب علم کے اندر لغوی مہارت پیدا کی جا سکتی ہے،
بعد ازاں پہلی نشست کے اختتام سے قبل دیش دنیا کی اہم خبروں کے ساتھ عزیزم پرویز سلمہ فضیلت سال آخر حاضر اسٹیج ہوئے.
پھر بعد نماز پروگرام کی دوسری نشست کا آغاز نہایت ہی منظم و خوبصورتی کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، واضح رہے کہ دوسری نشست کی صدارت کا فریضہ مرکز کے بانی و مؤسس فضیلة الشیخ عقیل اختر یوسف مکی نے انجام دیا.
سب سے پہلے فضیلت سال آخر کے طالب عزیزم وزیر حسین سلمہ نے “قربانی کے احکام مسائل” پر ایک جامع و پرمغز مقالہ پیش کیا ،
اور پھر سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے سب سے پہلے انگریزی زبان میں ایک مکالمہ پیش کیا گیا،
پھر مسابقہ حفظ حدیث کا پروگرام پیش خدمت ہوا، واضح رہے کہ یہ مسابقہ مرحلہ ثانویہ تا فضیلت کے طلبہ کے مابین تھا، کل پچاس احادیث کی حفظ و تشریح مطلوب تھی، یہ مسابقہ دو فریق کے مابین ہوا، جس کی نظامت کی ذمہ داری عمید الکلیہ شیخ خیرالاسلام مدنی نے انجام دیا جبکہ صدارت اور تحکیم کے لیے شیخ عبد المعید مدنی شیخ اشرف شاکر ریاضی، شیخ آصف سلفی کو ذمہ سونپی گئی،
پھر برجستہ تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا الحمد للہ عربی، انگریزی، اردو، بنگلہ چاروں زبان میں دو دو طالب نے برجستہ تقریر پیش کی، پھر بزم کے اختتام سے پہلے مدیر مرکز اور آج کے پروگرام کے روح رواں فضيلة الشيخ عقیل اختر یوسف مکی حفظہ اللہ کا نہایت ہی پرمغز خطاب ہوا، طلبہ کو مختلف پہلوؤں میں جانفشانی کرنے کی تلقین کی، ساتھ ہی اعلیٰ اخلاق سے لیس ہونے کی ہدایت پیش کی ، پھر عمید الکلیہ کے شکریہ کلمات کے ساتھ بزم کے اختتام کا اعلان ہوا.
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے طلبہ کے علم عمل میں برکت دے!!
أشرف شاكر
مدرس کلیہ ھذا
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/