معہد عمر بن الخطاب لتحفیظ القرآن میں سیرت النبیﷺ کوئز ‘مسابقہ’ بحسن و خوبی اختتام پذیر

*معہد عمر بن الخطاب لتحفیظ القرآن میں سیرت النبیﷺ کوئز ‘مسابقہ’ بحسن و خوبی اختتام پذیر*م
بقلم= *مشرف حسین جسیم الدین آرریاوی*.
فصل= ثانیہ عالمیہ (3۔S)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی قوم یا ملک کی ترقی میں تعلیم اور تحقیق کا کردار اہم ہوتا ہے, اور تحقیق و تدقیق ہی ایک ایسا لائحہ عمل ہے جس کے ذریعہ ہر مسلمان اپنی ذات و صفات کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئےآسؤہ حسنیٰ ہے اسی تعلق سے پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے *معہد عمر بن الخطاب فی لتحفیظ القران علوم الاسلامیہ مشرقی فتح پور* کی طرف سے ٢٢/٦/٢٠٢٣ یعنی بروز جمعرات بعد نماز مغرب معہد کے احاطے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلے کا اہتمام ہوا بڑے تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ جس کے آغاز کے لیے برادر حافظ عبدالباری شیث محمد کو تلاوت قران کے لیے مدعو کیا گیا برادرم نے خوبصورت انداز میں تلاوت کلام اللہ پیش کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت میں نذراۓ عقیدت پیش کرنے کے لیے طالب شوکت علی عبدالباسط کو دعوت دی گئی, برادر نے میٹھی اور نرم لہجے میں نعت پیش کی اور مجلس کو زینت بخشی۔
واضح رہے کہ یہ مسابقہ آٹھ گروپوں میں مشتمل تھیں ان گروپوں کے اسماء بالترتیب اس طرح ہیں گروپ اول، ثانی، ثالث، رابع، خامس، سادس، ثامن، جب کہ نظامت کی ذمہ داری شیخ سرفراز عالم ابو طلحہ اسلامی/ندوی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ ہر گروپ سے سوال و جوابات کا سلسلہ شروع کیا گیا جب کہ سوال پوچھنے کی ذمہ داری فضیلت الشیخ جناب اجمل گوہر المدنی حفظہ اللہ کو سونپی گئی۔ شیخ محترم نے بہترین انداز میں سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔اس کے بعد دوسری نشست کے سوالات و جوابات کے لیے شیخ سرفراز عالم ابو طلحہ اسلامی حفظہ اللہ کو ذمہ داری دی گئی ۔اور حکم کی ذمہ داری فضیلۃ الشیخ جناب مزمل حق البخاری نے سنبھالا۔ کل 202 سوالات تھے۔ جن میں سے پانچ سوالات ہر گروپ سے مطلوب تھا، یوں تو ہر گروپز کے مساہمين نے اس پروگرام میں بہترین کارکردگی اور کامل مستعدی کا مظاہرہ کیا، جبکہ کچھ گروپز مکمل جواب دینے سے قاصر رہے۔سوائے گروپ “ثالث” جبکہ اس گروپ کے قائد راقم الحروف (مشرف حسین جسیم الدین )تھا،اور راقم الحروف اور ان کی پوری ٹیم نے بہترین مظاہرہ دکھایا، بالآخر اس مسابقہ میں فاتح اور مفتوح ٹیموں کا اعلان کیا جس میں اول پوزیشن گروپ “ثالث “راقم الحروف کی ٹیم رہی جنہوں نے مکمل نمبرات حاصل کیے , اور جب کہ دوم پوزیشن گروپ “ثامن” رہی اور تیسری پوزیشن گروپ “سادس” رہی۔
اور مسابقہ میں شریک رہے تمام اساتذہ نے کم وقت میں کچھ اہم باتیں کہے، جیسا کہ شیخ نذیر اظہر المدنی حفظہ اللہ نے کہا کہ ذمہ دار اور گھر والے بچوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک و رویہ اپنائے جو اللہ کے نبی نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنایا تھا۔اس کے بعد شیخ اجمل گوہر المدنی حفظہ اللہ نے کہا کہ بچوں کو نفسیات اور زبان کے مطابق ان کے ذوق و سیرت کی کتابیں فراہم کریں,اور انہیں سیرت سے واقف کرائیں ,اور شیخ سرفراز عالم ابو طلحہ اسلامی نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری انسانیت کے رسول و پیغمبر ہیں ہمارا کام یہ ہے کہ اس پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچائی ۔ اسی طرح محفل کی زینت بنے رہے امیر البخاری ،حافظ و قاری شفیق عالم, و غیرهم…

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *