حجاج کے تئیں سعودی حکومت کی خدمات

حجاج کے تئیں سعودی حکومت کی خدمات
حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے ہر مسلمان کی دلی تمنا اور خواہش ہوتی ہے کہ اسے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی زیارت نصیب ہو اور سعادت حج کا شرف حاصل ہو غرض یہ کہ ہر مسلمان کا دل اس کی محبت سے سرشار اور ہر آنکھ اس زیارت کی تمنا میں بے قرار ہوتا ہے  مملکت سعودی عرب نے حرمین اور حاجیوں کی خدمات کے سلسلے میں  جو مثالیں قائم کی ہیں وہ نا قابلِ فراموش ہیں ۔
شاہ سلمان کی دعوت پر دنیا بھر سے ممتاز شخصیات کو حج کے موقع پر مدعو کرنے کی جو قابلِ قدر روایت شروع کی گئی تھی وہ یہ نہ کہ صرف جاری ہے بلکہ اس میں ہر سال بہتری آتی جا رہی ہے امسال اس پروگرام کے تحت 1300افراد دنیا کے 90 ممالک سے چنے گئے ہیں جن کو اس پیکج کے تحت حج کی سعادت حاصل ہوگی حج کی شاہی ضیافت کے اس انتظام سے اصل مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر اور مختلف رنگ ونسل کے مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی اور اخوت ویگانگت پیدا کرنا ہے سعودی حکومت کو اپنی دینی واسلامی خدمات پر کسی شکریہ کا انتظار نہیں رہتا کیونکہ وہ یہ کام اللہ کی رضا اور اللہ کی مخلوق کی فلاح کے لیے انجام دیتے ہیں
 حج کے پانچ ایام میں جب ایک ہی جگہ ایک ہی وقت میں کئی لاکھ افراد ایک ساتھ آگے بڑھیں گے اور ایک ساتھ مناسک ادا کریں گے تو یقینی طور پر دشواریاں آئینگی لیکن سعودی حکومت نے جدہ ائیرپورٹ سے مکہ تک منی کے خیموں سے مزدلفہ اور رمی جمرات کے خیموں تک اور پھر طواف سے لیکر سعی تک، اس کے علاوہ بسوں اور ٹرینوں کے انتظامات، حاجیوں کے لئے فری میڈیکل سہولیات، دینی رہنمائی کے لئے جگہ جگہ علماء کی تعیین يہ سب وہ خدمات ہیں جو ناقابل تصور ہیں ہم وہاں کی پولیس کو دیکھتے ہیں کہ ہاتھ میں نہ لاٹھی ہے نہ ڈنڈا اسکے باوجود لاکھوں کی تعداد کو خوش اسلوبی کے ساتھ کنٹرول کرتے ہیں کبھی لاٹھی چارج نہیں کرتے ہیں انکی زبان سے صرف دو ہی جملے سنے جاتے ہیں ” يا حاج طريق طريق و اصبر” یعنی حاجی صاحب راستہ دیجۓ اور صبر کیجئے ۔۔الغرض سعودی حکومت حجاج کو ہر طرح کی خدمات وسہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور توقعات سے بڑھ کر اس عظیم ذمہ داری کو نبھاتی ہے اور اس کے لئے باقاعدہ اس نے ایک وزارہ قائم کیا ہے جس کے تحت یہ تمام امور طے کئے جاتے ہیں ۔ اللہ اس حکومت کو قائم ودائم رکھے اور مزید خدمات کی توفیق دے آمین ۔
إنعام الله محمد شفيق المدنى

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *