*حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی جواب نہیں ہے:اروند سنگھ گوپ*
*بڑی دھوم دھام سے مناٸی گٸی قومی صدر و سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی یومِ پیدائش*
بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) سماجوادی پارٹی کے دفتر میں ضلع صدر حافظ ایاز احمد مدینی کی صدارت میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹ کر سماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق کابینہ وزیر اروند کمارسنگھ گوپ اور سابق ایم ایل سی راجیش یادو عرف راجو نے بڑی دھوم دھام سے منایا۔ اسی موقع پر اروند سنگھ گوپ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے۔ امن و امان تباہ ہو چکا ہے۔ بجلی مہنگی ہو گئی ہے۔ گیس سلنڈر مہنگے ہو گئے۔ حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی جواب نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور اس کے دوست صنعت کاروں نے ملک کا بیڑا غرق کرنے والے پیسے پر بحث نہیں کرنا چاہتے۔ گوپ نے مزید آگے کہا کہ اب 2024 کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی حکومت ووٹوں کے لیے سنگ بنیاد رکھ رہی ہے۔ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت اب تک 17 بجٹ پیش کر چکی ہے لیکن عام لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہونے کے بجائے مزید قابل رحم ہوتی جا رہی ہے۔ بی جے پی حکومت اس کا کوئی جواب نہیں دے سکتی۔ یہ جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔
اس موقع پرکثیر تعداد میں سماجوادی لیڈران موجود رہے۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/