پروفیسر شبیر احمد اور ڈاکٹر اقبال محمد سمیع کو چیئرمین نہیں بنانا ہماری صلاحیت کا مزاق : محمد رفیع
مظفر پور، 30/ جولائی (وجاہت، بشارت رفیع) حکومت بہار نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ اور اقلیتی کمیشن بہار پٹنہ کے نئی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔ مظفر پور سے مدرسہ بورڈ میں پروفیسر شبیر احمد پپو اور اقلیتی کمیشن میں ڈاکٹر اقبال محمد سمیع کو ممبر نامزد کیا ہے۔ مظفر پور ضلع میں اس کو لے کر دو نظریہ کام کر رہا ہے۔ کچھ لوگ اس نامزدگی کو لے کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، مبارکباد دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں میں اس بات کو لے کر کافی ناراضگی ہے کہ ہمارے ضلع کے رہنماؤں میں ساری صلاحیت اور قابلیت کے باوجود انہیں چیئرمین نہیں بنایا گیا۔ اس خیال کا اظہار قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر، نائب صدر انجمن ترقی اردو مظفر پور و آزاد صحافی محمد رفیع نے کیا ہے۔ شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر شبیر احمد پپو جد یو کے قدآور رہنما ہیں، کالج میں پڑھانے کا انہیں بڑا لمبا تجربہ ہے۔ جد یو کے وہ کافی فعال، ایماندار اور مضبوط سپہ سالار ہیں وہ اسمبلی جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں مدرسہ بورڈ میں ممبر کا جھنجھنا تھما دیا ہے۔ وہیں ڈاکٹر اقبال محمد سمیع مظفر پور کے سب سے پرانے اور قدآور مسلم رہنما ہیں۔ انہوں نے اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا تھا مگر ناکامی ہاتھ لگی تھی۔ کئی بڑی شخصیت کو اسمبلی پہنچانے میں ان کا بڑا رول رہا ہے۔ ایک مرتبہ وہ موت کے منہ سے واپس بھی آچکے ہیں لیکن پارٹی انہیں ان کی وفاداری اور محنت کا معاوضہ اقلیتی کمیشن کا ممبر بنا کر دیا ہے۔ پروفیسر شبیر احمد پپو اور ڈاکٹر اقبال محمد سمیع کی نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب محمد رفیع نے کہا کہ اقلیت رہنماؤں کو ان کی قابلیت، صلاحیت اور قربانی کے مطابق عہدہ نہ ملنا شرمناک ہے، اس پر وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کو غور فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد رفیع اس لئے یہ مانگ کرتے ہیں کہ جناب سلیم پرویز کو قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کر وزیر بنیایا جانا چاہئے تھا ویسے ہی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین و نائب کے ساتھ بھی ایسا ہی منصفانہ سلوک ہونا چاہئے تھا۔ وہیں پروفیسر شبیر احمد پپو اور ڈاکٹر اقبال محمد سمیع کو ان کی صلاحیت اور تجربہ کے مدنظر چیئرمین بنایا جانا چاہئے تھا۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/