مکہ مکرمہ میں وزارہ شئون اسلامیہ کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد
استاد جمعیہ التوحید الخیریۃ بجوا نیبال
مملکت سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جس کا نظام خالص اسلامی بنیادوں پر قائم ہے اور جس کا شعار لا الہ الااللہ ہے یہاں سے اتحاد و اتفاق امن و سکون تعاون وتکافل کی باد بہار اٹھتی ہے اور تمام عالمِ اسلام کے قلب وجان کے اندر تازگی وتوانائی بخشتی ہے یہاں سے دنیا کو اخوت و بھائی چارہ اور انسانی مساوات کا درس ملتا ہے اور یہ زندگی کے ہر معاملے میں مثالی قیادت و رہنمائی کا حق ادا کرتا ہے
وزارت برائے دینی امور کے وزیر ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ جو انتہائی دور اندیش اور حالات حاضرہ پر جن کی گہری نظر ہے وہ اس بات کا بخوبی علم رکھتے ہیں کہ موجودہ دور میں بین الاقوامی اسلامی کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے دنیا میں اسلامی اخوت و بھائی چارہ اور تعاون کو عام کیا جاسکتا ہے چنانچہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی سربراہی اور وزارت برائے دینی امور کے وزیر ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ کے زیر اشراف ایک عالمی کانفرنس منعقد ہورہی ہے جن میں دنیا کے 85 ممالک سے تقریباً 150 علماء کرام مفتیانِ عظام ودانشوران اور جمعیتوں وجماعتوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں اور دینی امورو افتاء سے متعلق اور انسانیت کے سلگتے ہوئے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرینگے ۔
اس عالمی کانفرنس میں ملک عزیز نیپال کی دو اہم شخصیات (ڈاکٹر عبد الغنی القوفی اور مسلم آیوگ کے صدر ڈاکٹر شمیم میاں انصاری) بھی شرکت کرینگے.
یہ عظیم الشان کانفرنس انتہائی محبت و اخوت ، دوستانہ ماحول میں منعقد ہوگی ۔ پوری توقع ہے کہ انسانی بھائی چارے کو مضبوط کرنے باہمی نفرت عداوت ودشمنی اور دہشت گردی جیسے موذی ومہلک امراض سے انسانیت کو نجات دلانے میں یہ عالمی کانفرنس نمایاں کردار ادا کریگی ۔
اللہ مملکت توحید کو ثبات و دوام عطا فرمائے اور اسے حاسدوں اور کینہ پروروں کی نگاہ بد سے محفوظ رکھے اور اسے مزید سے مزید استحکام وتوانائی عطا کرے ۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/