یوم آزادی ہمیں محبت کا پیغام دیتا ہے: طارق انور عبد الحکیم مدنی

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
یوم آزادی ہمیں محبت کا پیغام دیتا ہے: طارق انور عبد الحکیم مدنی
🖋️ : محمد موسیٰ عبد الغفور
15 اگست کی مناسبت سے مدرسہ دار القرآن الکریم قمر آباد بابو آن ارریہ بہار میں پرچم کشائی ہوئ۔ پرچم کشائی کے بعد مدیر مدرسہ فضیلۃ الشیخ جناب مولانا طارق انور عبد الحکیم مدنی نے لوگوں کو پرچم کشائی کا مقصد بتایے۔ پھر بتایے کہ ہم 15 اگست کیوں مناتے ہیں؟ ہمیں یوم آزادی کیا درس دیتا ہے؟ ان سب باتوں کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی۔ ان میں سے چند اہم باتوں کو ذیل کے سطور میں درج کیا جاتا ہے۔
ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ اس کی جمہوری ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ اس دیش میں مسلمانوں نے 1193 سے برطانوی راج آنے تک 800 سال حکومت کی۔ پھر اس درمیان انگریز تجارت کے غرض سے ہندوستان آئے اور انہوں نے ہندوستان پر اپنی نظر بد لگا دی۔ پھر ہندوستان پر اپنا سکہ جما لیا۔
جب ہندوستان پر مسلمانوں کا قبضہ ختم ہوا اور انگریزوں کی حکومت آگئی تو ہندوستان کے تمام لوگوں نے انگریزوں کو قلع قمع کرنے کے لیے تمام ادیان و مذاہب کے لوگوں نے تن من دھن کی بازی لگا دی۔ خصوصی طور پر کروڑوں مسلمانوں نے اس کی آزادی کی خاطر اپنی جان نثار کر دیا۔
ہندوستان کی آزادی میں خصوصی طور پر علمائے اہل حدیث صادق پور کی جتنی قربانی رہی شاید ہی کسی اور کی قربانی رہی ہوگی۔ یہ ہندوستان انگریز کے چنگل سے 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا اور اس کی آزادی کو آج 76 سال ہو گئے ۔ آج ہم لوگ 77 ویں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ اس مناسبت سے ہمیں ایک اہم پیغام ملتا ہے کہ آزادی کی لڑائی کے لیے جو ملک و ملت کے نوجوانوں نے اپنی جان گنوائی تھی اس کی قربانی اور اس کی جانثاری کو ہمیں بھولنا نہیں ہے۔
15 اگست ہمیں ایک بہت ہی اہم پیغام دیتا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی کی خاطر تمام مذاہب کے لوگوں نے اپنی جان قربان کی تھی اس لیے ہمیں اس دیش میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ محبت و الفت، انسیت و اخوت، بھائی چارگی و یکتائیت، خندہ پیشانی اور میل جول کے ساتھ اپنی زندگی گزارے۔ کوئی کسی کے ساتھ بھید بھاؤ، رنجش چپقلش، اختلافات و تنازعات نہ رکھے۔ آپس میں بھائی چارگی کو قائم و دائم رکھے-

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *