وسطیت کے فروغ میں مملکت سعودی عرب کا نمایاں کردار
پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال
________________
امن ویکجہتی، انسانیت نوازی و خیر سگالی، وسطیت و اعتدال جیسے اہم محاذوں پر سرفھرست مملكت سعودي عرب کے اہم شعبہ وزارت برائے اسلامی امور کے زیر اشراف مھبط وحی، بلد امین مکہ مکرمہ کعبہ شریف کے پڑوس میں ملک کی راجدھانی شہر ریاض زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس ١٣، ١٤اگست٢٣م بروز اتوار ،سوموار منعقد ہو رہی ہے مذکورہ کانفرنس میں مملکت سعودی عرب کے چیدہ چنیدہ اہل علم و دانش اور مفکرین کے علاوہ دنیا بھر کے متعدد ممالک 150/علماء کرام، مفتيان عظام، اعلی مراکز اور جامعات کے سراہان سمیت رفاہی سوسائٹیوں کے باوقار ذمہ داران حضرات شرکت کر رہے ہیں ان شاء اللہ کانفرنس میں اللہ رب العالمین کے پسندیدہ دین دین اسلام اور مسلمانوں کے متعلق مختلف اہم اور حساس موضوعات پر گفت و شنید ہوگی اور اسلام کی وسطیت اور اس کے اور دیگر محاسن پر اصحاب علم و فقہ روشنی ڈالیں گے۔ مملکت سعودی عرب روز اول سے دین اسلام کا خوبصورت تعارف، مسلمانوں کے حقوق، امن وامان كا فروغ، پوری دنیا کے مسلمانوں کے حالات، آفات و مصائب میں انسانوں کا کردار، اسلام مخالف امور کی بیخ کنی، شرک و بدعات سے اجتناب، اللہ رب العالمین کی عبادت وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر اہل علم و دانش و مفکرین اسلام کو مدعو کرکے لازاوال اور بے مثال خدمات پیش کرتی ہے علمی پروگراموں کی نمائندگی، تنظیم و تنسیق، انتظام و اہتمام میں اپنی بیش بہا خزانوں کو اللہ رب العالمین کے پسندیدہ دین کی ترویج و اشاعت میں خرچ کرنا حکام مملکت اور باشندگان سعودی عرب کا طرہ امتیاز ہے۔ خوش آئند بات ہے کہ پڑوسی ملک سمیت ملک نیپال سے بھی دو لوگوں کو شرکت کا موقعہ فراہم کرکے پورے ملک نیپال کے افراد کی عزت و شرف میں اضافہ فرمایا ہے جس کے لئے ہم مملکت سعودی عرب کے فرمانروا عادل بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسلامی امور کے وزیر معالی الشیخ عبداللطيف بن عبدالعزيز آل شیخ اور شعبہ اسلامی امور کے محترم وکیل شیخ عواد بن سبتی عنزي حفظهم اللہ کے شکرگذار ہیں۔
باری تعالیٰ اس کانفرنس کو کامیاب بنائے، ملک و ملت پر کانفرنس کے دور رس نتائج مرتب ہوں. خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد عالی جناب محمد بن سلمان آل سعود حفظھم اللہ اسلامی شعبہ اسلامی امور کے ذمہ داران کو جزائے خیر دے۔ تمام قسم فتنہ وفساد سے مامون اور محفوظ رکھے. آمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/