درخت اور پیڑ پودوں کے فوائد۔
✍️ رحمت اللہ کعبۃ اللہ تیمی
اللہ تعالی نے انسان اور دوسری تمام مخلوقات کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے جن سے سب کی زندگی وابستہ ہے انہی نعمتوں میں ایک نعمت پیڑ پودے بھی ہے
درخت ہمارے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں درخت تعمیرات آکسیجن اور ایندھن کا ذریعہ ہیں اس کے علاوہ پیڑ پودے انسان اور حیوان کو بہت ساری معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل ہوتے ہیں درختوں اور پیڑ پودوں سے جان بچانے والی ادویات بنتی ہیں
درخت اور پیڑ پودے کسی بھی قوم اور ملک کا بہت ہی اہم اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں درخت انسان کو صرف سبزی پھل ،پانی، چھاؤں،لکڑی اور آکسیجن نہیں دیتے ہین پیڑ پودے سیلاب سے بچاو زمین کی کٹاؤ اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا ذریعہ ہیں شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جس مقام پر زیادہ درخت موجود ہوتے ہیں وہاں کے لوگ زیادہ صحت مند رہتے ہیں
درختوں کی موجودگی تناؤ اور ڈیپریشن کو کم کرکے لوگوں کو ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند بناتی ہے جبکہ درخت کے درمیان رہنے سے ان کی تخلیقی کار کردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے
سائنسداں کے نزدیک درخت پیڑ پودوں کے فوائد۔۔ ماہرین کے مطابق پودے چاہے درختوں کی شکل میں ہوں یا چھوٹے گملوں میں یہ دماغی صحت پر اچھے اثرات ڈالتے ہیں ۔ پودے اپ کا موڈ بہتر کرنے میں اپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہیں اور آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہیں
سائنسدانوں کے ریسرچ کے بعد یہ بات سامنے آتی کے درخت پیڑ پودے دور اور تکلیف کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں
درخت فضائی جراثیم کو اپنے اندر جذب کرتے ہیں اور انسان اور حیوانات کو غذائی ضروریات اور صاف ہوا فراہم کرتے ہیں
درخت ، باغات، جنگلات کی اہمیت و ضروریات اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب چاروں طرف آلودگی ہی آلودگی ہو، صاف وشفاف ہوا کے لئے جسم ترستا ہو دور جدید کی سائنس و ٹیکنالوجی نے جہاں انسان کی سہولت واسانی کے لیے لا محدود و آن گنت وسائل مہیا کیے ہیں وہیں اس کے لئے مختلف بیماریوں اور آفات کے سامان بھی فراہم کردیے ہیں
صنعتی ترقی کے اس دور میں ہر طرف آلودگی چھائی ہوئی ہے ۔ہوا، پانی، اور زمین پر دیگر حیاتیات اپنی خصوصیات کھو رہی ہیں جن کی بقا کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہیں فضائی آلودگی ،ابی آلودگی ، زمینی آلودگی ، سمندری آلودگی ، تیزی سے بڑھتی فیکٹریاں ، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں فضائی اور بحری جہازوں کا دھواں مختلف صنعتوں کے فضلات سے مسئلہ مزید پڑھتی جارہی ہیں
خلاصہ کلام یہ ہیکہ جسطرح سے ایک انسان کو زندہ رھنے کے لئے صاف ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح ہمارے ماحول اب ہوا کو آلودگیوں سے بچانے کیلئے پیڑ پودوں کی اشد ضرورت ہے اسے میں سماج میں رھنے والے لوگوں کی ذمے داریاں اور بڑھ جاتی ہے کہ ھم پیڑ پودوں کی اہمیت کو جانے اور سمجھنے اور اپنے قرب وجوار میں زیادہ سے زیادہ پیڑ پودوں کی آبیاری کریں اور اب وہوا کو پراگندہ ہونے سے بچائے
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/