طلبہ جامعہ کے مابین برجستہ صحافتی مسابقہ کا انعقاد
سپول ( عمران مظہر علی ) آج کے اس برق رفتار عہد میں ذرائع ابلاغ اور اس کے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ عوام و خواص تک اپنی باتوں کی رسائی کے لیے بہت سارے ذرائع مہیا ہیں۔
انہیں میں سے ایک مہتم بالشان ذریعہ صحافت بھی ہے۔ اس کے نمایاں انقلابات و تحریکات ہر زمانے میں یکساں اہمیت و افادیت کے حامل رہے ہیں لیکن گردش ایام کے ساتھ دور حاضر میں اس کی ضرورت دو چند ہو گئی ہے۔یہ غریب و پریشان کن عوام کی آواز اور انسانی تحفظ و عصمت کے اقدار کی ضامن اور نئے افکار خیالات کی ترجمان ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اس کی بے لوث اہمیت و ضرورت کو طلبا کے مابین اجاگر کرنے ، صحافت میں تحریری تشنگی بجھانے کی غرض سے آج مورخہ 19اگست 2023 کو دن کے ساڑھے گیارہ بجے طلبہ کے مابین ایک برجستہ صحافتی مسابقہ منعقد ہوا ۔ یہ تحریری مسابقہ نادی الطلبہ کے بینر تلے جامعہ کی مسجد میں ہوا۔اس میں طلبا کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا : پہلا مرحلہ عالمیت و فضیلت کا تھا جس میں نادی الطلبہ کی طرف سے منتخب کردہ مضمون “طلبا کی مطالعہ سے عدم دلچسپی :اسباب و حل ” تھا۔ دوسرا مرحلہ ثانویہ کا اس کا منتخب کردہ مضمون “دور حاضر میں مسلم نوجوانوں میں اخلاقی گراوٹ :اسباب و حل ” اور تیسرا مرحلہ کا مضمون “طلبا کی زندگی میں جد و جہد کی اہمیت و ضرورت ” تھا ۔اس مسابقہ میں صحافت میں دلچسپی رکھنے والے جامعہ کے طلبا نے کثیر تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی حاضری کا ثبوت دیا۔ممتحن کی حیثیت سے شیخ صادق جمیل تیمی موجود رہے ۔
اللہ کے فضل و کرم سے یہ برجستہ پروگرام بحسن خوبی منزل مقصود تک پہنچا۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/