محمد رفیع کو مولوی عبدالحق ایوارڈ ملنے پر سبھی طبقوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

محمد رفیع کو مولوی عبدالحق ایوارڈ ملنے پر سبھی طبقوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری

محمد رفیع کو یہ اعجاز ملنا ان کی بے مثال قیادت اور اردو کی ہمہ جہت خدمات کا نتیجہ ہے۔ محمد تاج الدین

پٹنہ،‌ 6/ ستمبر، پانچ ستمبر یوم اساتذہ کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر، آزاد صحافی اور خادم اردو جناب محمد رفیع کو ان کی بے مثال تدریسی خدمات اور متحرک قیادت کے نتیجے میں مولوی عبدالحق ایوارڈ سے نوازا گیا، انہیں یہ ایوارڈ یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں دیا گیا، یہ تقریب اردو ایکشن کمیٹی بہار کے زیر اہتمام موقر اردو روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے امین منزل سبزی باغ واقع دفتر میں منعقد ہوئی تھی،تقریب میں موجود اردو ایکشن کمیٹی بہار کے صدر اور اردو روزنامہ قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر جناب ایس ایم اشرف فرید اور بہار سینیئر سیکنڈری اسکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر و سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ جناب عبدالسلام انصاری کے ہاتھوں مشترکہ طور پر دیا گیا، موصوف کے ایوارڈ سے نوازے جانے پر سماج کے سبھی طبقوں سے مبارک بادیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، بہار کے اساتذہ، سیاسی رہنما، دانشوران، مختلف تنظیموں کے ذمہ داران وکارکنان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اسے اردو ایکشن کمیٹی کا ایک بہترین قدم قرار دیا ہے۔ اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم کے ذمہ داران وکارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب محمد رفیع کو یہ اعزاز ملنا تنظیم کے لیے بھی ایک قابل فخر لمحہ ہے اور تنظیم مزید قوت کے ساتھ اردو کے مسائل اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے کوشش کرے گی۔ قومی اساتذہ تنظیم کی ریاستی صدر جناب تاج العارفین نے اسے اردو ایکشن کمیٹی کی ایک قابل تقلید پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ یہ جناب محمد رفیع صاحب اس اعزاز کے صحیح معنوں میں حقدار ہیں۔ قومی اساتذہ تنظیم کے سیکریٹری جناب محمد تاج الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ جناب محمد رفیع صاحب ایک بہترین شخصیت کے مالک قومی قائد ہیں وہ نہ صرف ایک بہترین اردو معلم ہیں بلکہ بہار کے سبھی اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو یقینی بنانے اور اردو کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قومی اساتذہ تنظیم کے بینر تلے سڑکوں سے لے کرحکومت کے ایوانوں تک سرگرم رہتے ہیں یقیناً ان کی شخصیت اس ایوارڈ سے بھی زیادہ بلند و بالا ہے۔جناب محمد رفیع کو بی پی ایس سی کے ممبر امتیاز احمد کریمی، پروفیسر (ڈاکٹر) شردیندو کمار، پروفیسر (ڈاکٹر) وجئے کمار جیسوال، ڈاکٹر وجئے کمار، ڈاکٹر وریندر کمار، پروفیسر (ڈاکٹر) ایم این رضوی، پروفیسر (ڈاکٹر) اودھیش کمار، ضلع پروگرام افسر ایم ڈی ایم و سیکنڈری ایجوکیشن اندر کمار کرن، ضلع پروگرام افسر ایس ایس اے وبھا کماری، آئیٹا کے صدر ڈاکٹر منصور معصوم، امیرالحسن شاہین، حبان الحق حبو، ناز وزیر، انجنی کمار پاٹھک، آلوک کمار ابھیشیک، صحافی اسلم رحمانی، عبدالخالق، شہاب الدین، نظام الدین، محمد عمران، ظفر اعظم، اقلیت بیداری کارواں کے صدر انور حسین، پروفیسر (ڈاکٹر) حسن رضا، پروفیسر کامران غنی صبا، ایڈوکیٹ ڈاکٹر رضوان، احمد اعجازی منہاج ڈھاکوی، غفران اسد، ادے شنکر گڈو، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سرپرست عبدالحسیب، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن، ندیم انور، محمد رضوان، رضی احمد، محمد امان اللہ، ناظر اسرار عارفی، وقار عالم، ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل، شمشاد عالم، محمد حماد، صبغت اللہ رحمانی، محمد آفتاب، وسیم عالم، اورائی جنرل سیکرٹری محمد اکبر علی، موتی پور محمد امان اللہ م، بوچہاں زاہد انور، کٹرہ محمد اعظم، جمشید حسین، کڈھنی اشفاق سلیمانی، قمر اشرف، ابرار عالم، عاشق حسین، غلام سرور، سکندر علی جعفری، برکت اللہ ہاشمی، محمد شاہ عالم، قیصر نعمانی، معراج الحق صابری، محمد منہاج، انتظار الحق تمنے، محمد شہاب الدین انصاری، غلام نبی، احمد رضا، راجد رہنما تابش قمر، احسان الحسن، شوکت علی، منا انصاری، ڈاکٹر ایم ایس عالم، اسرار حسین، جاوید انجم م، اقبال احمد، محمد شہاب الدین، گڈو چودھری، مظہر وسطوی، ریاض احمد م، ونئے کمار سمن، سنجیو کمار پودار، کہکشاں انجم، اختر حسین، محمد لقمان، اشرف علی، آفتاب عالم، امتیاز عالم، انجینیئر محمد عمران وغیرہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *