*تعارف مرکز الفرقان الاسلامی جنکپور دھام نیپال:*
==================
*(تحریر:- محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ/ فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ)*
===================
مرکز الفرقان مشرقی نیپال کا وہ علمی ستارہ ہے جس کی روشنی مشرق و مغرب کو محیط ہے بلکہ جویان علم سرحدی قصبات سے بھی اپنی علمی تشنگی بجھانے یہاں آتے ہیں ۔ اسی طرح علاقہ کے علم دوست شخصیات بھی اسے امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں ۔ اور بھلا ایسا کیوں نہ ہو کہ جس جامعہ کو آپ اس شکل میں دیکھ رہے ہیں یہ کبھی معہد تھا جو گردشِ ایام کے تھپیڑوں میں پل چوک اور مختلف جہات ہوتا ہوا اپنی وسیع وعریض زمین پر آ پہنچا ہے ۔ اس کی تاسیس میں وقت کے حساس علماء اپنی پہچان و خدمات محفوظ رکھتے ہیں ۔ جس میں سر فہرست ڈاکٹر شہاب الدین مدنی، شیخ عبد الرحیم راعين مدنی، شيخ سلیم ساجد مدنی، اور شیخ عطاء الرحمن مدنی جیسے اکابرین شخصیات سنگ بنیاد میں بڑے بڑے پیلر کی حیثیت رکھتے ہیں اور آج سے تیس سال قبل سنہ 2000 عیسوی موافق 1420 ھجری میں بنیاد رکھی تھی ۔
اور معلوم ہونا چاہئے کہ مشرق نیپال کی عظیم دانشگاہ جامعہ الفاروق الاسلامیہ اور مدرسة عثمان بن عفان لتحفيظ القرآن زیر اشراف مرکز الفرقان الاسلامی جنکپور دھام نیپال چل رہا ہے۔ اور جامعہ ہذا میں اب تک تین مرتبہ تقریب صحیح بخاری مکمّل ہو چکی ہے جس میں پہلی تقریب صحیح بخاری 25 شعبان 1442ھ بمطابق 8 اپریل 2021 بروز جمعرات، دوسری تقریب 26 شعبان 1443 ھ بمطابق 28 مارچ 2022ء بروز جمعہ اور 26 شعبان 1444 ھ بمطابق 18 مارچ 2023 بروز سنیچر تیسری تقریب صحیح بخاری پوری شان وشوکت اور انفرادی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد کی گئی تھی۔
2000 ء سے قائم یہ ادارہ جہاں رعایتی فیس پر کام و خدمات انجام دیتا ہے وہیں یتیم اور نادار بچوں اور بچیوں کی بھی پوری کفالت کرتا ہے ۔ يہاں 130 کے قریب طلباء ہیں جن کی اعلی اور معیاری تعلیم کے بارے میں مجھے علم ہے اور طلباء سے بھی آگاہی حاصل ہوتی رہتی ہے ۔ اسی طرح جامعہ کا محل وقوع بھی شہر جنکپور دھام میں واقع ہے جو ترجیحات کے اعتبار سے گارجین حضرات کے لئے بڑا اطمنان بخش پہلو اسے سمجھا جائے گا ۔
الحمد للہ جامعہ الفاروق الاسلامیہ جنکپور نیپال سے کثیر تعداد میں طلباء اپنی علمی تشنگی بجھاکر شہادہ حفظ، ثانویہ ، عالمیت اور فضیلت کی اسناد حاصل کر چکے ہیں ۔
اسماء فارغین *مرحلہ اولی مندرجہ ذیل ہیں:* مولانا محمد فضل اللہ ، مولانا محمد ریاض احمد چھگڑیا دھنوشا، مولانا نجم الدین، مولانا عبدل سعد، مولانا محمد اظہر عالم جنکپور ، مولانا عبد الأحد عبد الرحيم ٹھاڑھی، مولانا محمد تجمل الحق انیس بیلہا ۔ *مرحلہ ثانی:* مولانا محمد مستقیم، مولانا نصر الدین، مولانا عرفان شیخ، مولانا شمیم اختر اور مولانا پرویز عالم ۔ *اور مرحلہ ثالث:* مولانا فیروز عالم امیرو میاں، مولانا ابرار احمد، مولانا عبدالمتین عبدالرحیم کٹیا، مولانا عبدالرشید، مولانا ضمیر الدین، مولانا مجاہد الاسلام، مولانا رفید الاسلام شامل ہیں ۔
*خصوصیات جامعہ الفاروق الاسلامیہ جنکپور نیپال:*
✿ 15معلمین اور حفاظ کرام ان کی بہترین تعلیم و تربیت پر مامور ہیں جو باصلاحیت اور جامعات سے فارغ التحصیل ہیں اور اسی طرح ایک گیٹ مین اور دو باورچی بھی خدمات پر مامور ہیں ۔
✿ تعلیمی مراحل از ابتدائیہ تا فضیلت پر منحصر ہیں ۔
✿ بغدادی سے لیکر قرآن مجید ناظرہ تک ایک سال میں مکمّل کروا دیا جاتا ہے ۔
✿ شعبئہ حفظ تین سال میں مکمل قرآن حفظ کروادیا جاتا ہے
✿ شعبئہ خطابت کے تحت ہفتہ واری پروگرام ہر جمعرات کے دن تین گھنٹیوں کے بعد اساتذہ کی نگرانی میں طلباء کو مختلف زبانوں مثلاً : اردو، عربی، انگلش، اور نیپالی میں تقاریر کی ٹریننگ دی جاتی ہے نیز عالمیت اور فضیلت کے طلبہ کو خطبہ جمعہ کے لئے مختلف بستیوں میں بھیجا جاتا ہے ۔
✿ شعبئہ صحافت کے تحت طلباء کے اندر قلمی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے پندرہ روزہ مجلہ حائطیہ شائع کیا جاتا ہے۔
*جامعہ ھذا میں اساتذہ اور طلباء کے لئے دستیاب اشیاء مندرجہ ذیل ہیں:*
❀ تجربہ کار و باصلاحیت اساتذہ ، حفاظ کرام کے ساتھ ماسٹر موجود ہیں ۔
❀ بچوں کے کلاس کے لئے ایک جامع مسجد اور دو منزلہ 20 سے زائد علیحدہ روم موجود ہیں۔
❀ اساتذہ اور طلباء کے مطالعہ کرنے کے لئے لائبریری موجود ہے ۔
آفس کے لئے ایک علیحدہ روم موجود ہے۔
❀ اساتذہ کے رہنے کے لئے علیحدہ روم موجود ہیں۔
❀ بچوں کے رہنے کے لئے 12سے زائد روم موجود ہیں۔
❀ اساتذہ اور طلباء کے لئے غداء، فطور، اور عشاء کے کھانے کا بہترین انتظام ہے۔
❀ اساتذہ اور بچوں کے لئے غسل کرنے کے لئے 8 حمامات اور دس سے زائد ٹوائلٹ موجود ہیں۔
*موجود اساتذہ جامعہ الفاروق الاسلامیہ جنکپور:-*
شیخ محمد عظیم الدین رضوی حفظہ اللہ، شیخ محمد انیس راعين ریاضی حفظہ اللہ، شیخ محمد رئیس حبیب مدنی حفظہ اللہ، شیخ عبدالوہاب محمد آدم مدنی حفظہ اللہ ، شیخ محمد مستقیم فاروقی حفظہ اللہ، شیخ أمان اللہ بخاری حفظہ اللہ، شیخ فیروز عالم فاروقی حفظہ اللہ، شیخ عبد المتین فاروقی حفظہ اللہ، شیخ محمد ہاشم راعين سلفی حفظہ اللہ، ماسٹر تسلیم صافی حفظہ اللہ، ماسٹر بدر الحق انصاری حفظہ اللہ، ماسٹر حبیب حفظہ اللہ، وغیرہم ۔
میری دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جامعہ ھذا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے اور اس کے منتظمین کو ہر آفات و بلیّات سے محفوظ رکھے۔ آمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/