قرآن کی ترویج و اشاعت بھی باعث اجر و ثواب ہے:مولانا محمدارشد قاسمی

 

مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی میں تکمیل حفظ قرآن پر دعائیہ تقریب منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) مشہور و معروف ادارہ مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی میں 12 بچوں کے حفظ قرآن کی تکمیل کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب مینیجر حافظ ایازاحمد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اپنے صدارتی خطبہ میں حافظ ایاز احمد نے کہا کہ قرآن کی نورانی محفلوں میں شرکت کرنا ہمارے لئے بڑے خوش نصیبی کی بات ہے۔ جس قرآن کو اللہ کا کلام کہا گیا ہے۔ جس کو اللہ نے اپنے برگزیدہ نبی پر نازل کیا ہے۔ وہ بہت ہی عظمت اور برکت والی کتاب ہے۔ اس کے حفظ کرنے والے دنیا و آخرت میں کامیاب ترین انسان ہیں۔ مشہور نعت خواں عمرعبداللہ قاسمی نے نعت پڑھ پرمحفل میں سماں باندھ دیا۔ مدرسہ کے سینئر استاد مولانا محمدارشد قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قرآن کی مبارک محفل سجی ہوئی ہے۔ اس محفل میں شرکت کرنا باعث برکت ہے۔ ابھی چند ماہ قبل اسی مدرسہ میں تین بچے حافظ ہوئے تھے۔ اور آج 12 بچے حافظ ہورہے ہیں۔ ابھی یہ سلسلہ اور آگے بھی چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا دیکھنا ، قرآن کا پڑھنا ، قرآن کا سننا ، قرآن کا چھونا اور قرآن کی ترویج و اشاعت کرنا باعث اجر و ثواب ہے۔ مگر اس کے باوُجُود جب تک اس پر عمل نہ کیا جائے اس وقت تک کما حَقُّہ ہدایت نصیب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے بچوں ، ان کے والدین اور تمام اساتذۂ کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی حضرات آخرت میں اللہ کے حضور سرخرو ہوں گے۔ مزید بچوں کے والدین اور مہمانوں سے اپیل کی کہ آپ حضرات اپنے اپنے علاقوں میں علم دین اور قرآن کی ترویج و اشاعت کے لئے محنت کریں اور کم سے کم ایک بچے کو حصول علم دین کے لئے مدرسے میں ضرور داخل کروائیں۔ ہم عیدالفطر کے بعد اسی مدرسہ میں شعبہ تجوید و قرأت قائم کرنے جا رہے ہیں۔ جس میں قرأت کی تعلیم کے ساتھ عربی و انگلش کورس بھی کرایا جائے گا۔
مدرسہ کے قدیم استاد مولانا محمد جواد قاسمی نے کہا کہ سماج میں حفاظ کرام کا جو احترام و اعجاز ہونا چاہئے وہ ان کو دینا چاہئے۔ اگر ہم حفاظ کی قدر نہیں کریں گے تو اللہ کے یہاں ہمارا اکرام نہیں ہوگا۔ اور ہم پر اللہ کی لعنت ہوگی۔ اگر ہمیں اپنے آپ کو اللہ کی لعنت سے بچانا ہے تو حفاظ کی قدر کریں۔ قرآن جیسی عظیم الشان کتاب کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والوں ، اس کی قرأت سے اپنی زبانوں کو تر رکھنے والوں اور اس کو پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے بڑی بشارتیں ہیں۔ مدرسہ کے صدرالمدرسین مولانا مقبول احمدقاسمی نے کہا کہ ہمارے مینیجرحافظ ایاز احمدمدینی اپنی سیاسی مصروفیات کے باوجود مدرسہ کی بڑی فکر رکھتے ہیں۔ اگر کوئی مسٔلہ سامنے آجاتا ہے تو اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں پس پشت ڈال کر مدرسہ کے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ قابل مبارکباد ہیں ہمارے مینیجر و جملہ اساتذۂ کرام جو بڑی محنتوں اور کوششوں سے مدرسہ میں تعلیم کا بہترین نظام قائم کئے ہوئے ہیں۔ تقریب کا اختتام مولانا محمد جواد قاسمی کی دعا پر ہوا۔ اخیر میں مینیجر مدرسہ حافظ ایاز احمدنے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں مولانا محمدعقیل ، ماسٹرمعزز عثمانی ، مولانا محمدوسیم ، ماسٹرعبدالماجد ، ماسٹرمحمدشبیر ، مولانا اخلاق ندوی ، قاری محمدابوذر ، قاری حسان فرقانی ، قاری اسماعیل اکرم فرقانی ، مولانا یاسر قاسمی کی موجودگی قابل ذکر ہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *