معروف شاعر،ادیب اور صحافی ذکی طارق بارہ بنکوی مولانا سراج احمد قمر ایوارڈ 2023 سے سرفراز ہوئے

 

مولانا سراج احمد قمر کی برسی پر فتح پور میں عظیم الشان مشاعرہ

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری )مذہبی اتحاد سے ہی ملک میں امن قائم کیا جاسکتا ہے وطن سے محبت قانون کی بالا دستیاب سماجی انصاف ایک سچے وطن پرست کی نشانی ہے ان خیالات کا اظہار آج یہاں منعقدہ محفل مشاعرہ کو خطاب کرتے ہوۓمہمان خصوصی ارشاد احمد قمر چیئرمین نگر پنچایت فتح پور نےکیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے نفرت کا خاتمہ کیلۓ بغیر امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ سدگرو آشرم کے مہنت لکشمیندر داس نےاپنے صدارتی خطاب میں انسانیت اور بھائی چارے پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ قمر فاٶنڈیشن کی یہ کامیاب کوشش مذہبی مساوات کی مثال بن گئی ہے ہر امن پسند ہندوستانی سے میری اپیل ہے کہ وہ مولانا معراج احمد کا ہر ممکن تعاون کر اس مشن کو اور آگے بڑھائیں۔
بانی فاٶنڈیشن معراج احمدقمر نے افتتاحی خطاب میں ملک میں پروان چڑھتی ذات برادری کی عصبیت فرقہ پرستی اور انتہاپسندانہ واقعات کےلئے لامذہبیت اور سیاسی حرص کو موردالزام ٹھہراتے ہوۓ کہا کہ تمام مذاہب نےانسانی فلاح و بہبود کی تعلیم دی ہے اس سے جدا نئی راہ اختیار کرنے والوں نے وطن عزیز کو خانہ جنگی کے دہانے پر لادیا ہے ایسے میں ہم سب کا فرض ہے کہ اس کے خاتمے کی سعی وکوشش کریں انہوں نےنوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سوشل میڈیا پر انجان لوگوں کی دوستی سے گریز کریں اکثر بیرونی طاقتیں ہمارے بچوں کا مذہبی استحصال کر انھیں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث کر اپنے عزائم کی تکمیل کی راہیں تلاشتے ہیں اس لئے جذبات اور جوش کے بجاۓ ہوش و حواس کے ساتھ کچھ کریں داعش، لشکر، جیش، پی،ایف،آئی جیسی تنظیموں سے دور رہیں۔ مولانا وقار احمد قاسمی اور حافظ عبد الحئ نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر معروف شاعر، ادیب،صحافی ہفت روزہ اخبار صداۓبسمل کے ایڈیٹر ذکی طارق کو ارشاداحمدقمرکے ذریعہ مولاناسراج احمد قمر ایوارڈ 2023 سے نوازہ گیا جبکہ مہنت لکشمیندر داس نےشال پیش کی عمائدین قصبہ نےصاحب اعزاز کی گلپوشی کراپنی محبتوں سے سرفراز کیا۔
اسی تعلق سے منعقد محفل مشاعرہ کی صدارت مشترکہ طور پر سدگروآشرم کے مہنت لکشمیندر داس و مولانا سلمان اطہربارہ بنکوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض معروف و نوجوان شاعر احمد سعید حرف نے ادا کئے۔پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں۔
کچھ سسکتے لفظ بھی ہیں اور کچھ زخمی غزل
اور کچھ مجروح انداز بیاں ہے ان دنوں_
سلمان اطہر بارہ بنکوی
دنیا بھر کا ہے اس پہ نور فدا
وہ جو اک حبشی کالا کالا ہے
ذکی طارق بارہ بنکوی
منقسم ہو جائیگی اک دن یہ ساری جائداد
اے بشر اعمال تیرے بٹ نہیں سکتے کبھی
نادم بارہ بنکوی
ہم انساں ہیں بہت کچھ ہم سے اچھا ہو نہیں سکتا
مگر جتنا بھی بن پائے وہ اچھا کر لیا جائے
ماسٹر عرفان بارہ بنکوی
دل سے نفرت اگر مٹا دیں تو
سب کے سب بے مثال ہو جائیں
احمد سعید حرف
شیشے کے ہیں مکان تو دونوں کو چاہئے
پتھر کوئی نہ پھیکے کسی کے مکان پر
سلیم اختر پینتےپوری
آسماں پہ جاکر بھی خالی ہاتھ لوٹ آئے
چار چھ ستارے تو تم کو توڑ لانا تھا
آفتاب جامی
سفر کیا مکمل ہوا زندگی کا
مریض جہاں کی دوا ہو گئ ہے
مولانا اطہر کملاپوری
اے امیر شہر تو آیا تو آنے سے ترے
کون سی وہ ہے بلا جو ساتھ میں آئی نہ ہو
راہی صدیقی
مٹاکر نفرتوں کو آؤ ہم سب ایک ہو جائیں،
اسی میں امن ہےاور امن میں سب کچھ سلامت ہے
مطیع اللہ حسینی
اسکے علاوہ عدیل منصوری، معراج احمد قمر، آفتاب جامی، قاری پرویز یزدانی، نسیم اختر قریشی، حسن نعیمی، شاداب انور نے بھی اپنا کلام پیش کیا_ رات تین بجے تک چلنے والےاس پروگرام میں سیدظفرالاسلام پپو، سبھاسد سنتوش مشرا دیپو، سبھاسد راحیل خان، اے،این،آٸی بیوروچیف بشن کمار، حاجی عبدالمنان، علیم شیخ، محمد اسلم خان، محمدابراہیم انصاری، رضی احمد ادریسی، شیخ ضیاءالدین، جاوید صدیقی، مولانامحمد نسیم ندوی، احتشام عالم،راجوخان، کے علاوہ کثیرتعدادمیں عوام نے شرکت کی۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *