بارہ بنکی:علم اور صاحب علم کو دنیا قدر و منزلت کی نظر سے دیکھتی ہے:مولانا غفران قاسمی

*بارہ بنکی:علم اور صاحب علم کو دنیا قدرومنزلت کی نظر سے دیکھتی ہے:مولانا غفران قاسمی*

*ایم آٸی میموریل انٹر کالج میں سہ ماہی تعلیمی جائزہ*

سعادتگنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ایم آٸی میموریل انٹر کالج بنوک سعادت گنج میں بچوں کے روشن مستقبل کیلۓ ایک تعلیمی جائزہ لیا گیا۔ادارہ کے طلباء و طالبات میں حصول علم کے تئیں بہتر جذبہ پایا گیا اور سبھی بچوں میں مستقبل میں کچھ نہ کچھ بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنے کا حوصلہ پایا گیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل منوج کمار اور مولانا محمد غفران قاسمی نے بچوں سے مخاطب ہوکر نصیحتی کلمات گوش گزار کرتے ہوئے کہا کہ علم اور صاحب علم کو دنیا قدرومنزلت کی نظر سے دیکھتی ہے ہمیں پورے انہماک اور دل جمعی کے ساتھ علم کو حاصل کرنا ہے اس کے لۓ چار چیزوں کا ادب ضروری ھے ۔1۔جگہ کا ادب ۔2۔استاد کا ادب 3۔کتاب کا ادب 4۔ مصنف کا ادب ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے محنت اور لگن کے ساتھ علم حاصل کریں اس موقع پر کالج کے پرنسپل منوج کمار ،مولانا محمد غفران قاسمی،پرویش کمار، رئیس احمد،آنند کمار،اکرام الحق،امرین فاطمہ،رتکا پانڈے،انکتا جیسوال،کاجل چاند،آفرین،جیوتی یادو،حناپروین،کو مل ورما سمیت کالج کے اساتذہ موجود رہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *