ایس سی آر ٹی کے ڈائریکٹر کو محمد رفیع نے لکھا خط

ایس سی آر ٹی کے ڈائریکٹر کو محمد رفیع نے لکھا خط

 

اردو زبان کے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کا ہے معاملہ

 

مظفر پور، 27/ ستمبر (وجاہت، بشارت رفیع) اردو زبان کے اساتذہ کی اردو بچوں کی آبادی کے مطابق بہت کم ہیں لیکن جو بحال ہیں ان کی بھی اچھی خاصی تعداد ہے جسے آج تک ٹرننگ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اساتذہ کو بہت سی پریشانیوں کا سامنہ ہے اور بچوں کو اچھی تعلیم ملنی دشوار ہے۔ اس اردو زبان کے اساتذہ کی ٹریننگ لازمی ہے۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کو ایک مکتوب ارسال کر کے درخواست کی ہے کہ وہ اردو کی بہتر تعلیمی نظام کے لئے ضروری ہے کہ اردو زبان کے اساتذہ کی جلد از جلد ٹریننگ کرائی جائے تاکہ اردو کے طلبہ و طالبات کو اچھی تعلیم حاصل ہو سکے۔ جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل وہ ایک وفد لے کر گزشتہ ہفتہ ڈاکٹر رشمی پربھا جوائنٹ ڈائریکٹر ڈائٹ سے ملاقات کر ایک درخواست ان کے حوالے کیا تھا، انہوں نے اس سلسلے میں تنظیم کی باتوں کو غور سے سنا تھا اور مطالبہ کو مناسب و جائز بتاتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ بہت جلد اس سمت میں پیش رفت ہوگی اور اردو کے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت یہاں شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی مطالبہ کو مستحکم بنانے اور اردو زبان کے اساتذہ کی ٹریننگ کو یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی کو مکتوب ارسال کیا۔ جناب رفیع نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد اس پر عملی طور پر رد عمل ہوگا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *