بارہ بنکی:حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لٸے مشعلِ راہ ہے

*بارہ بنکی:حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لٸے مشعلِ راہ ہے*

انجمن مسلم آنہ فنڈ فتح پور کی ذیلی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام چار روزہ پروگرام جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مقررین کا خطاب*

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)انجمن مسلم آنہ فنڈ کی ذیلی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام یہاں چار روزہ پروگرام کے آج تیسرے دن جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کر تےہوئے مقرر خصوصی مفتی محمد حارث فاروقی استاد دارالعلوم فاروقیہ کاکوری لکھنو نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم ہر کام میں حضور کے قول و فعل کے اتباع کریں چونکہ جب کوئی شخص کسی سے محبت کرتا ہے تو اس کی ہر ادا ہر قول و فعل اور ہر چیز سے محبت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام سے محبت ایمان کی نشانی ہے انہوں کہا کہ اج ہم مسلمانوں کو عالمگیر سطح پر مشکلات کا سامنا ہے ہر محاذ پر ناکامی اور پسپائی ہے۔ دشمنان اسلام متحد اور اسلام کو مٹانے پر متفق ہیں مسلمانوں پر طرح طرح سے الزامات اور بہتان تراشی ہو رہی ہے پوری دنیا میں اسلام کی شبیہ کو خراب کرنے اور مسلمانوں کو کرنے میں سرگرم ہیں۔ ہم ایک خطرناک اور نازک دور سے گزر رہے ہیں ان حالات میں صحابہ کرام کی مثالی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ان پاکیزہ نقوص کو بھی ان حالات کا سامنا تھا بلکہ بعض اعتبار سے اج کے حالات سے زیادہ خطرناک صورتحال تھی ان سب حالات کے مقابلہ صحابہ کرام نے جس حکمت عملی اور صبر و استقامت سے کیا وہی تاریخ ہم کو دہرانی پڑے گی اس لٸے ضروری ہے کہ ہم سیرت صحابہ کا مطالعہ کریں ان کو اپنا رہنما و مقتدا جان کر اس محبت و عقیدت سے ان کی پیروی کریں کہ ان کا ہر عمل اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک پسندیدہ ہے صحابہ ہمارے لیے معیار حق اور مشعلِ راہ ہے۔ صدر جلسہ مولانا محمد حبیب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد فتح پور نےصدارتی خطاب میں کہاکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لٸے مشعلِ راہ ہے ہم کو حضور کے نقش قدم پر چلنا چاہٸے اگر ہم فلاح چاہتے ہیں تو ہمیں برائی سے دور رہنا ہوگا اور ہر حال میں گناہوں سے بچنا ہوگا نیز دین پر عمل کرنا ہوگا ہم اپنے اخلاق کو معاملات اور معاشرت ساری چیزوں کو اسلام کے مطابق کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام کے خون میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت داخل تھی ہم کو بھی اسی طرح سے حضور اور صحابہ کرام سے محبت کرنی چاہیے۔مولانا منہاج عالم ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا کفر و ذلالت میں مبتلاء تھی، انسانیت کا کہیں کوئی وجود نہیں تھا انسانیت امن و محبت کی متلاشی تھی ایسے پراشوب دور میں اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث۔مفتی محمد نجیب قاسمی رکن اصلاح معاشرہ کمیٹی یوپی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی نظامت میں ہونے والے اس جلسے میں نعت و منقبت احمد سعید حرف نے پیش کیا۔اس موقع پر خاص طور سے محمد مشکور سابق چئیرمین نگر پنچایت فتح پور، شاکر بحلیمی، صحافی نسیم ندوی، مولانا ارقم رشیدی، حاجی اعجاز احمد انصاری، شکیل صدف، مولانا محمد سفیان، یوسف جمال، محمد عقیق، قاری ابو الکلام، مولانا محمد صابر وغیرہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *