مسلمان اپنے گھروں سے اصلاحی مہم کا آغاز کریں شریعت میں زیادتی بدعت اور کمی تحریف ہے: مولانامعراج احمدقمر

مسلمان اپنے گھروں سے اصلاحی مہم کا آغاز کریں شریعت میں زیادتی بدعت اور کمی تحریف ہے: مولانامعراج احمدقمر

بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری) شریعت مطہرہ میں زیادتی بدعت اور کمی تحریف اور گناہ ہے اسلام کے پانچ بنیادی ستون توحید، نماز، روزہ، زکوة اور حج کے علاوہ اسوہ رسالت پر عمل کرنا عبادت و بندگی ہے اس میں کمی زیادتی کرنا گمرہی اور گناہ ہے مندرجہ بالا خیالات کا اظہار آج یہاں قصبہ پپرولی میں جلسہ سیرت النبیؐ و اصلاح معاشرہ کو خطاب کرتے ہوۓ مولانا معراج احمد قمر نے کیا انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو اپنے گھروں سے اصلاحی مہم کا آغاز کرنا چاہئے پہلے خود کی زندگی کامحاسبہ کرے پھر اپنے اہل عیال اور بعد میں اہل محلہ و بستی کا رخ کرے مابعد برادران وطن کو حکمت سے امرباالمعروف و نہی عن المنکر سے واقف کرانے کی سعی کرے جیساکہ رسالت مآبؐ کی مکی اور مدنی زندگی مطالعہ سے دعوت و تبلیغ کےاسباق سے درس ملتا ہے، انہوں نےکہاکہ آج شیطان ہر شخص کی جیبوں مکین ہے اس کے استعمال میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے انٹرنیٹ کی سہولیات جسقدر مفید ہیں اس سے کہیں زیادہ مضر بھی ہیں امت مسلمہ پرفتن حالات، لاقانونیت، انتہاپسندی اور بے دینی کے نرغے میں ہے اس سے نکلنے کا واحد حل محمدﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل ہے اس لئے علماء کا قرب اختیار کریں اس احتیاط کے ساتھ کہ علماۓ سو کی ایک پوری پلٹن برصغیر میں دندنائی پھر رہی ہےجو اپنی منشا کے مطابق اصل دین کو مسخ کرنے اور ملتے اسلامیہ کو منتشر کرنے کے فراق میں ہے ان سے بچیں !
مقرر شعلہ بیان مفتی سعدالنجیب قاسمی نے مختلف عنوانات پر نہایت پر اثر بیان کیا انہوں نے بزرگوں بچوں خواتین کے لئے الگ الگ ترتیب وار عنوان شراب، جوا، پردہ، خواتین کی حرمت، نماز کے فضائل بیان کر شاندار اصلاحی تقریر کی خصوصا وحدانیت کےتعلق سے مثالوں کےذریعہ نہایت خوش اسلوب طریقے سے سامعین کو متوجہ کیا ہزاروں کے مجمع نے مکمل سکون سے ساتھ بیانات سنے مقامی و بیرونی شعراء نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا مولاناسعدالنجیب قاسمی کی دعا پر جلسہ کااختتام ہوا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *