کرونا وائرس کی وجہ کر مانو کالج اورنگ آباد میں آن لائن کلاس کی ابتداء ۔

کرونا وائرس کی وجہ کر مانو کالج اورنگ آباد میں آن لائن کلاس کی ابتداء ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کرونا وائرس کی خطرات اور دردناک انجام کے مد نظر بھارت میں 15 مارچ سے ہی تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیا گیا تھا اور یہ امید کی جارہی تھی کہ جب اس کا پھیلنا بند ہوجائے گا تو پھر تعلیم و تعلم کا سلسلہ چل پڑے گا لیکن اس کی وجہ سے حالات مزید دن بدن سنگین ہوتے جارہے ہیں اس لئے امریکہ و یورپ سے لیکر بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا کے کونے کونے میں بھی آن لائن کلاسیز کی شروعات ہوچکی ہے ۔مانو کالج اورنگ آباد کی سرزمین پر موجود ایک عملی دانشگاہ ہے اسے بھی 15 مارچ کو دیگر ادارے کی طرح بند کردیا گیا تھا لیکن اب چونکہ حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اور امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی ہے اس لئے کل یعنی 9 اپریل سے اس کالج میں آن لائن کلاسیز لی جانے لگی ہے تاکہ طلبہ و طالبات کا نقصان نہ ہو اور گھر بیٹھے وہ لاک ڈاؤن کا پالن کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سلسلہ کو جاری و ساری رکھ سکے واضح رہے کہ اس کی شروعات کرنے والوں اور درس و تدریس کا فریضہ انجام دینے والوں میں ڈاکٹر بدر الاسلام سر، ڈاکٹر شاہین پروین میم ،پروفیسر سیدہ ہاجرہ نوشین میم اور پروفیسر صدیقی عظمیٰ میم کا نام سر فہرست ہے ۔اس چیز کو طلبہ و طالبات اور اساتذہ ایک مثبت اقدام اور طلبہ کے لئے بہترین پیش رفت مان رہے ہیں اس بات کا اظہار محمد علی اصلاحی، شہاب الدین، محمد عمران ،احمد رضا ،معید انجم ، محمد افروز اور علی تیمی نے کیا ہے اور اس کے لئے ان لوگوں نے اپنے اساتذہ و معلمات کا صمیم قلب سے شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

 

ذیشان الہی منیر تیمی

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *